لندن ۔کرک اگین رپورٹ۔ لارڈز ٹیسٹ،ٹاس،گزشتہ میچ کا کپتان باہر،یہ ہے سلیکشن کا مستقبل
کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پاکستان کرکٹ کی روایتی غیر یقینی سلیکشن پالیسی ایک بار پھر اس وقت بحث کا موضوع بن گئی جب گزشتہ میچ کی قیادت کرنے والے کھلاڑی کو لارڈز ٹیسٹ کی الیون سے ہی باہر کر دیا گیا۔ اگرچہ مینجمنٹ نے گرین پچ اور ابر آلود موسم کے باعث سپن آپشن کی جگہ پیسر کو کھلانے کا فیصلہ کیا، تاہم پچھلے میچ کے کپتان کو اچانک ڈراپ کرنے سے سلیکٹرز کی مختصر مڈتی پلاننگ اور مستقل مزاجی کی کمی پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے ہوا، جہاں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن کے ابر آلود موسم، ہوا میں نمی اور پچ پر موجود ہریالی (گرین پچ) کو دیکھتے ہوئے کپتان کا یہ فیصلہ انتہائی اہم مانا جا رہا ہے۔ خراب موسم اور بارش کے باعث کھیل اپنے مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ تاخیر سے، یعنی ساڑھے 12 بجے شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے کچھ اوورز کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔ تاہم، امپائرز کی پوری کوشش ہے کہ میچ کو پورا وقت دینے کے لیے اضافی وقت کا استعمال کیا جائے۔ٹیموں کی حکمت عملی اور بڑی تبدیلیاںلارڈز کی گرین پچ اور سیمنگ کنڈیشنز کا پورا فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ ٹیم کے باقاعدہ سپن آپشن سلمان علی آغا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فاسٹ بولنگ کو ترجیح دی گئی ہے۔ دوسری طرف، میزبان انگلش ٹیم نے بھی ان کڑے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فائنل لائن اپ کو حتمی شکل دی ہے۔ماہرین کے مطابق میچ کا پہلا سیشن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ گرین ٹاپ وکٹ، چمکتی ہوئی نئی گیند اور نم موسم میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پاکستانی پیسرز انگلش بلے بازوں کو کتنا پریشان کرتے ہیں اور ہوم کنڈیشنز کا کتنا فائدہ اٹھا پاتے ہیں۔
دونوں ٹیموں کی فائنل الیون پاکستان الیون:امام الحق، اذان اویس، شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی۔
انگلینڈ الیون:بین ڈکٹ، امینیو گے ، جارڈن کاکس، جو روٹ (کپتان)، ہیری بروک، ڈین لارنس، جیمی سمتھ (وکٹ کیپر)، گس اٹکنسن، اولی رابنسن، جوفرا آرچر، جوش ٹونگ۔
