احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
یاد ہوگا کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان بھارت میچ سمیت سیمی فائنل کی پچ ٹمپرنگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ پکڑاگیا تھا،اسے انگلینڈ،آسٹریلیا کے میڈیا سمیت من و عن شائع کیا تھا،یہاں تک کہ آئی سی سی کے پچ کیوریٹر نے آئی سی سی کو تحریری شکایت بھی لگائی تھی،اب ایک بار پھر بھارت کے مقامی ایونٹ آئی پی ایل میں پچ ٹمپرنگ کی کوشش پکڑی گئی ہے اور ایک ٹیم گجرات ٹائنٹنز نے تحریری طور پر اپنی شکایت درج کی ہے۔
آئی پی ایل،48 گھنٹوں میں دوسرا بڑا واقعہ،پچ ڈرامہ کا پول کھل گیا،ایک ٹیم نے شکایت لگادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024 میدان جنگ بن گیا ہے۔48 گھنٹوں میں ٹیموں کی شکایات ڈبل۔ایک اور ٹیم متاثر۔بی سی سی آئی کو باقاعدہ شکایت لگادی۔
تازہ ترین واقعہ یہ ہے کہ احمد آباد میں دس مئی کو چنائی سپر کنگز اورلکھنو سپر جائنٹس میں میچ ہونا ہے،اس کیلئے ایک ٹیم نے امتیازی سلوک،بڑی دھاندلی کی شکایت کی ہے۔میچ گجرات ٹائٹنز کیلئے نہایت ہی اہم ہے۔شکست کا مطلب ہوگا کہ آئی پی ایل پلے آف سے چھٹی۔
دھرم شالہ کی بلندی پر کوہلی کا لیٹ کر ایک ہاتھ سے چھکا،92 کی اننگ،کیچز ڈراپ
گجرات ٹائٹنز نے الزام عائد کیا ہے کہ اس میچ کیلئے چنائی سپر کنگز سے رعایت کی جارہی ہے،اسے فل مدد دی جارہی ہے۔ٹائٹنز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مخالفین کو 8 مئی کو پریکٹس رینج ہٹنگ تک رسائی کی اجازت دی گئی تھی، جو کہ آئی پی ایل کے پریکٹس سیشن کے رہنما خطوط کے مطابق نہیں ہے۔چنائی کو 9 مئی تک اجازت نہیں ہونی چاہئے تھی لیکن پچ کا یہ کھیل جو ورلڈکپ سے شروع ہوا تھا،اس کا بھانڈا اب بھارت کی 2 ڈومیسٹک ٹیمیں کھول رہی ہیں۔
اس سے قبل ایک واقعہ یہ ہوا تھا کہ ایک ٹیم جب دس وکٹ سے میچ ہاری تھی تو اس کے آنر نے کپتان کے ایل راہول کی ماں بہن ایک کردی تھی،گالیاں تک دی تھیں۔