Image By Getty Images
کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹی 20 کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کے گروپ میں شامل ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ کیوی ٹیم جس انداز میں پاکستان کا دورہ چھوڑ کر بھاگی ہے۔اس کے بعد اسے بھارت کو چھوڑ کر کسی بھی ملک سے ایشیائی سپورٹ ملے۔اسے اگلے برس انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے،وہاں ویسے بھی پاکستانی کمیونٹی ایک بڑی تعداد میں ہے۔دونوں ٹیموں ،خاص کر نیوز ی لینڈ کو سخت ناپسندیدگی کا درجہ ملے گا۔اسی طرح کیوی ٹیم زیادہ نشانے پر ہوگی۔اس کی وجہ سے انگلینڈ نے بھی فرار کی راہ لی۔متحدہ عرب امارات میں ورلڈ ٹی 2 کے دوران نیوزی لینڈ کو سپورٹ نہیں ملے گی۔یہ ٹیم بھی اب تک ورلڈ ٹی 20 کا تاج اپنے سر پر سجا نہیں سکی ہے۔
ورلڈ ٹی 20 میں اس کے میچز کچھ اس طرح ہوں گے۔
نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،26 اکتوبر،،شارجہ،رات 7 بجے
نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت،31 اکتوبر،دبئی،رات 7 بجے
نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر،3 نومبر،دبئی،دوپر 3 بجے
نیوزی لینڈ بمقابلہ کولیفائر،5 نومبر،شارجہ،دوپہر 3 بجے
نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان،7 نومبر،ابو ظہبی،دوپہر 2 بجے