نیویارک،کرک اگین رپورٹ
سب سے پہلے پچ انسپیکشن یا پچ تیاری،بھارتی کیمپ کے ڈیرے،کوہلی بھی پہنچ گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم تندہی سے امریکا میں نوتعمیر شدہ اسٹیڈیم، اورا س کی پچز کا مشاہدہ کررہی ہے اور انداز ایسا ہے کہ جیسے میزبان ملک ہو۔ویرات کوہلی نے بھی اپنی ٹیم کا کیمپ جوائن کرلیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا کل سے آغاز،افتتاحی میچ پاکستان میں اس سے اگلے روز
ویرات کوہلی نے جمعہ کو نیویارک میں بھارتی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا وہ یکم جون کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ گیم کھیلیں گے۔
ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا، اس کے بعد گروپ اسٹیج کا میچ 9 جون کو پاکستان، 12 جون کو امریکہ اور 15 جون کو کینیڈا سے ہوگا۔ پہلے تین میچ نیویارک میں کھیلے جائیں گے۔آخری میچ لاؤڈر ہل فلوریڈا میں ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان کے 3 کھلاڑی مکمل ناکام،سلیکشن رسک،پرفارمنس صفر