| | | | | | | | |

کنڈیشنز تو ہم سمجھ گئے تھے،روہت شرما،کوہلی کے حوالہ سے بھی جواب،انگلش کپتان ناسمجھ نکلے

گیانا،کرک اگین رپورٹ

کنڈیشنز تو ہم سمجھ گئے تھے،روہت شرما،کوہلی کے حوالہ سے بھی جواب،انگلش کپتان ناسمجھ نکلے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمیں کنڈیشنز کا اندازا تھا اور ہم نے اسے بہتر انداز میں سمجھ لیا تھا،اس لئے گیانا کیپچ پر ہمیں دونوں اننگز میں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔ایک موقع پر 140 رنز کا ہدف سوچ رہے تھے۔پھر اختتامی اوورز میں بیس رنز مزید سوچے،وہ اس سے بھی زیادہ 171 رنزہوگئے۔انگلینڈ کے خلاف اسپنرز کو یہی کہا گیا تھا کہ وکٹوں کے درمیان بال رکھنی ہے،اس سے فائدہ ہوا۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا انجام افغانستان سے بدتر،بھارت 10 برس بعد ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل جیتنے کے بعد وہ مائیکل ایتھرٹن سے بات کررہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ 2013 کے بعد سے پہلی بار آئی سی سی ایونٹ جیتنے کی خواہش ہے۔امید ہے کہ ہم جیتیں گے۔7 ماہ قبل ورلڈکپ فائنل میں ہم فیورٹ تھے،نہ جیت سکے لیکن اس بار ہم مثبت ہیں اور ٹرافی اٹھائیں گے۔

ویرات کوہلی بڑے پلیئر ہیں۔،15 سالہ کیریئر میں فارم ایشو بن جاتی ہے لیکن وہ فائنل کھیلیں گے۔

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہا ہے کہ کنڈیشنز مختلف تھیں،ہم اسے  درست نہ جان سکے لیکن بھارت ہم سے اچھا کھیلا،وہ جیت کا حقدار تھا۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل  کل 29 جون کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بارباڈوس میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *