| | | |

ایشیا کپ کے اگلے 2 ایڈیشنز کے میزبان ممالک طے،پاکستان کیلئے دلچسپ صورتحال

دبئی،ممبئی:کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کے اگلے 2 ایڈیشنز کے میزبان ممالک طے،پاکستان کیلئے دلچسپ صورتحال۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اے سی سی ایشیا کپ مینز 2025 کی میزبانی بھارت کو مل گئی ہے۔ایونٹ 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ کی وجہ سے ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا۔2027 کے ون ڈے ورلڈکپ سے قبل کے ایشیا کپ کا میزبان بنگلہ دیش ہوگا،وہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں ہوگا۔

ایشیا کپ کے اگلے دونوں ایڈیشنز میں پاکستان،بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش افغانستان کے ساتھ چھٹی ٹیم کوالیفائنگ ایونٹ سے کھیلے گی۔

یوں بھارت جو کہ اگلے آئی سی سی ایونٹس کی مسلسل ہر سال میزبانی کرے گا،اس کیلئے پاکستان کی شرکت بھی ضروری ہوگی۔اس تناظر میں اگلے سال چیمپئنز ٹرافی میں اس کی پاکستان آمد مزید ضروری ہوگئی ہے۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو پاکستان کیلئے فیصلہ کرنا ہوگا کہ ماضی کی طرح کے کمزور فیصلے کرنے ہیں یا اس بار حقیقی سٹینڈ لینا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *