ڈھاکا،دبئی،کرک اگین رپورٹ
ناقابل یقین،بنگلہ دیش سے ایک ہفتہ میں ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی چھیننے کا فیصلہ،متبادل مقام حیرت انگیز۔حیرت انگیز،ناقابل یقین۔بنگلہ دیش کے حالات اگست میں خراب ہیں اور اکتوبر کے خواتین ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لینے کیلئے اگلے 7 روز میں بڑا فیصلہ متوقع۔بھارت کو میزبانی سونپی جارہی ہے۔
دس ٹیمیں بنگلہ دیش کے دو مقامات، ڈھاکہ کے شیرے بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور سلہٹ کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 سے 20 اکتوبر تک 18 دن کے دوران 23 میچز کھیلیں گی۔ لیکن موجودہ منظر نامے میں ٹورنامنٹ کا انعقاد نظر آتا ہے۔بنگلہ دیش میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو 2024 کے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک الجھن میں ڈال دیا ہے اور ملک میں اندرونی خلفشار نے یقینی طور پر دبئی میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
بنگلہ دیش فسادات، آتش زنی، طویل کرفیو اور انٹرنیٹ کی بندش کے ساتھ تشدد کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ایک ہفتے میں آئی سی سی کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے اور متبادل آپشنز میں سے بھارت ایک مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرا ہے۔