ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی دورے میں شامل ایک بنگلہ دیشی کرکٹر ڈپریشن میں،2 ماہ کا وقفہ مانگ لیا،شکیب الحسن کا انتظار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ حالات،واقعات کے بعد بنگلہ دیش کے ایک کرکٹر نے 2 ماہ کی کرکٹ بریک لے لی۔پاکستان کے دورے کیلئے بنگلہ دیش اے کے دوسرے 4 روزہ میچ میں نام شامل ہونے کے باوجود کھیلنے سے انکار سامنے آیا ہے۔بنگلہ دیش کے 27 سالہ فاسٹ بائولرمحمد سیف الدین نے ڈپریشن وجہ بتادی ہے۔
سیف الدین نے دوسرے چار روزہ میچ اور اس کے بعد کے تین ایک روزہ میچوں کے لیے اے ٹیم کے اسکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد اپنی درخواست جمع کرائی۔ وہ جاری سیاسی بحران کی وجہ سے بروقت ویزہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔سیف الدین کو 26 جولائی کو ورزش کے دوران اپنی پسلی بھی زخمی ہوئی تھی جس نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ان کی شرکت کو پیچیدہ بنا دیا تھا۔ بی سی بی کی میڈیکل کمیٹی کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ سیف الدین چوٹ کی وجہ سے لیگ سے باہر ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے ان کے لیے اس طرح کے درد کے ساتھ طویل پرواز کرنا خطرناک ہو گیا تھا۔
ادھر بنگلہ دیش اےکی ٹیم کی دورہ پاکستان کیلئے 3 روز کے وقفہ کے بعد بدھ سے ٹریننگ شروع کردی ہے۔فو ج نے سکیورٹی دی ہے۔بنگلہ دیش ٹیم ٹیم کی پریکٹس جمعرات 8 اگست سے شروع ہوگی۔شکیب الحسن اس وقت کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ کھیل رہے ہیں،وہ سابقہ پارلیمانی ممبر بن گئے لیکن سابقہ معزول حکومت کے بعد سے وہ اب عام کرکٹر بن گئے ہیں۔ان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں دستبای تاحال کنفرم نہیں۔بنگلہ دیش دورہ پاکستان کیلئے ابھی تک اسکواڈ نہیں دے سکا۔
تسکین احمد کندھے کی انجری کے باعث ایک سال کے طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں ان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایک سلیکٹر نے کہا کہ ہم تسکین کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر وہ فٹ ہیں تو ہم انہیں دوسرے چار روزہ میچ میں شامل کر سکتے ہیں تاکہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کے لیے ان کی تیاری کا اندازہ لگایا جا سکے۔ تسکین کی کارکردگی کے باعث انہیں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔