لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔عشق بابر اعظم ہوا اور نمایاں،عرصہ بعد ہاف سنچری،پاکستان جنوبی افریقا سے ٹی 20 سیریز جیت گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ عشق بابرعظم نمایاں ہوا ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں 33 ہزار سے زائد فینز کے سامنے اور ٹی وی پر دیکھنے والے ان گنت کرکٹ فینز نے بابرعظم کی کھوئی ہوئی فارم کی بحالی کی ایک شکل دیکھی ،جنہوں نے افریقہ کے خلاف کیریئر کی 37 ویں ٹی 20 ہاف سنچری مکمل کی اور پاکستان کی 4 وکٹ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہدف اگرچہ چھوٹا تھا لیکن بہت عرصے کے بعد بابرعظم کوئی ایک بڑی اننگز کھیل کر اپنا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ٹی 20 ٹیم سے یہ ڈراپ تھے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں واپس لائے گئے۔ اب یہ کنفرم ہوا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کا حصہ ہوں گے ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک بار پھر ٹاس جیت کر پہلے کھلایا اور وہی کل والا سکرپٹ چلا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹ پر 139 رنز تک محدود ہوئی ۔شاہین آفریدی نے ابتدائی اوور میں دو وکٹیں اڑا کر اس بار ان کی کمر توڑی۔ کوئنٹن ڈی کاک پھر صفر پر آؤٹ ہوئے وہ جنوبی افریقہ کے لئے صفر پر آؤٹ ہونے والے سب سے نمایاں کھلاڑی ہو گئے ۔ریزا ہینڈ ڈرکس نے 34 رنز کی اننگ کھیلی اور کپتان فیریریا 29 رنز بنا کر گئے۔ کوربن بوچ نے بھی 30 رنز بنائے
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 26 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔فہیم اشرف نے 28 رنز دے کے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ڈیبیو کرنے والے عثمان طارق نے چار اوور میں 26 رنز دے کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کل کے کھلاڑی سلمان مرزا نے بھی ایک وکٹ لی۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز اگرچہ اچھا نہیں تھا کیونکہ اس کے اوپنر جو گزشتہ میچ کے ہیرو تھے، صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہو گئے اور تھوڑی دیر بعد صاحبزادہ فرحان بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے ،لیکن بابراعظم جم کر کھیل رہے تھے۔ انہوں نے ہاف سنچری مکمل کی اور پاکستان کو جیت کے قریب کیا۔اختتامی لمحات میں کپتان سلمان علی آغا 26 بالز پر 33 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔تھوڑی دیر میں بابر اعظم 47 بالز پر 144.68 سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 68 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے 9 چوکے لگائے۔حسن نواز5 اور محمد نواز صفر پر گئے۔
پاکستان نے مطلوبہ 140 رنز کا ہدف 6 گیندیں قبل 19 اوورز میں 6 وکٹ پر پورا کرکے 4 وکٹ سے جیت نام کی۔یوں 3 میچزکی سیریز بھی 1-2 سے جیت لی۔یہ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف ہسٹری میں تیسری باہمی سیریز کی جیت ہے۔جننوبی افریقا 4 سیریز جیتا ہوا ہے۔
اب دونوں ممالک کے درمیان 4 نومبر سے 3 ایک روزہ میچزکی سیریز فیصل آبادمیں شروع ہوگی۔
