اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ
میچ فکسنگ پر شان مسعود کا رد عمل،ٹیم سلیکشن کا دفاع
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کرکٹ میں میچ فکسنگ کی بات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے موجودہ سیٹ اپ میں اس کا کوئی امکان نہیں۔
اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی ٹریننگ کے آغاز سے قبل وہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہوں نے سوال کرنے والے سے میچ فکسنگ بات پر اظہار بیزاری کیا۔ساتھ میں کہا ہے کہ ہمارے پاس چند ماہ میں 9 ٹیسٹ ہیں۔ہم تمام جیتنے کی کوشش کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک جائیں اور ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دیں۔
شان مسعود نے نئے ٹیسٹ کوچز پر اطمینان کا اظہار کیا،آسٹریلیا کے دورے کے کئی ماہ بعد شروع ہونے والی ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ٹیم سلیکشن پر قائل کیا اور کہا ہے کہ اٹیکنگ کرکٹ کے ساتھ ٹیسٹ کے تقاضوں کے مطابق کھیلیں گے۔بنگلہ دیش کو آسان نہیں لیں گے۔اپنے لمبی نیشن سے مطمئن ہیں۔مشاورت کئی ماہ سے جاری ہے۔ورلڈکپ ماضی ہوا۔اب نیا فارمیٹ اور نیا چیلنج ہے۔
بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی۔اس میں کئی بنگلہ دیش کے ٹیسٹ کرکٹرز ہیں ۔باقی ٹیسٹ اسکواڈ 13 اگست کو پاکستان پہنچے گا۔
دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔