| | | | |

ویسٹ انڈیز 160 سے پہلے ہی آئوٹ،لمحہ جو گزرگیا،پروٹیز کو برتری

پروویڈنس،کرک اگین رپورٹ

تازہ اپ ڈیٹ:جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھناے کے وقفہ کے بعد تک ایک وکٹ پر 79 رنزبنالئے تھے۔مجموعی برتری 95 رنزکی ہوگئی ہے۔

ویسٹ انڈیز 160 سے پہلے ہی آئوٹ،لمحہ جو گزرگیا،پروٹیز کو برتری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک لمحہ جو گزر گیا،پھر ایک لمحہ جو چلا تو لگا،گزشتہ لمحہ کا عکس ہوگا لیکن ویسٹ انڈیز کیلئے عکس نہ رہا۔مشکل پرچہ بن گیا۔پروویڈنس میں جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفہ تک وہ ہاتھ مل رہے تھے۔پہلے دن جنوبی افریقا کو 160 پر آئوٹ توکرلیا تھا لیکن  خود 97 پر 7 آئوٹ کرواچکے تھے۔آج 104 تک اس کے بھی 9 آئوٹ تھے،یہاں سے دسویں وکٹ پر شمر جوزف اور جسین لوڈر نے گزشتہ روز کے لمحہ کی کاپی کی،جب جنوبی افریقا97 پر 9 وکٹ گنواچکا تھا اور آخری وکٹ پر 63 رنزکی شراکت سے 160 تک جاپہنچا تھا،ویسٹ انڈیز نے جب دس بیس نہیں بلکہ چالیس رنز زجوڑ لئے تو لگا کہ یہ مقابلہ ہی ٹیل اینڈرز کا پڑا ہے لیکن 27 بالز پر 25 رنزبنانےوالے شمر جوزف مہاراج کا شکار بنے تو ویسٹ انڈیز 144 پر باہر ہوگیا تھا۔جیسن ہولڈر کے 54 رنز ایسے ہی رہ گئے۔ویان ملڈر نے32 رنز دے کر 4 اور برگر نے 49 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔مہاراج نے صرف 8 رنز دے کر2 آئوٹ کردیئے۔

دوسرا ٹیسٹ،پروٹیز کا سوئچ آف،ویسٹ انڈیز میں پوری ٹیم 160 رنز پر ڈھیر

پروٹیز نے 16 رنزکی سبقت کے ساتھ دوسری اننگ میں پہلی باری کے برعکس بااعتماد آغاز کیا ہے اور8 اوورز کی بیٹنگ میں بناکسی نقصان کے 30 رنز بنالئےہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *