| | | | |

انگلینڈ 20 سالہ پراناریکارڈنہ دہرا سکا،سری لنکا اوول ٹیسٹ جیت گیا،وائٹ واش سے محفوظ

لندن،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کی 10 سال بعد انگلینڈ میں پہلی،اوور آل تاریخ میں چوتھی کامیابی۔219 رنزکا کامیاب تعاقب کرنے والی چوتھی ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔اوول میں سری لنکا 26 سال بعد جیتا ہے۔

انگلینڈ 20 سالہ پراناریکارڈنہ دہرا سکا،سری لنکا اوول ٹیسٹ جیت گیا،وائٹ واش سے محفوظ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کا 20 سال بعد ہوم سیزن میں تمام ٹیسٹ جیتنے اور ناقابل شکست رہنے کا خواب بکھر گیا۔سری لنکا نے اوول ٹیسٹ کے چوتھے روز8  وکٹوں کی تاریخی جیت اپنے نام کی ہے۔یوں سری لنکا پہلے 2 ٹیسٹ میچز ہارنے کے باوجود وائٹ واش سے بچ گیا۔سری لنکا کی جیت پاکستان کی ہوم سرزمین پر بنگلہ دیئش کے ہاتھوں وائٹ واش شکست کی یاد بھی تازہ کرتی ہے کہ کیسے بچا جاسکتا ہے۔

اوول ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن اوپنرپتھم نشانکا نے شاندار سنچری مکمل کی۔حالیہ سیریز میں سری لنکا کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے انگلش ٹیم اور اس کے فینز چمتکار کی امید کررہے تھے لیکن یہ نہ ہوا۔سری لنکا نے 219 رنزکا ہدف صرف 2 وکٹیں کھوکر پورا کیا۔کوشال مینڈس 39 کرگئے،اینجلیو میتھیوز 127  اور پتھم نشانکا 32  پر ناٹ آئوٹ رہے۔

انگلینڈ نے یہ سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔ویسٹ انڈیز کےخلاف کلین سوئپ کرنے والی انگلش ٹیم سری لنکا کو وائٹ واش نہ کرسکی۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *