ملیبرن،کرک اگین رپورٹ
قرآن پاک یا آسٹریلیا کی ٹیسٹ کیپ،عثمان خواجہ نے ایک کا انتخاب کرلیا،کسے چھوڑا،ناقابل یقین۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے تجربہ کار ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ اگرمیرے پاس 2 چیزیں ہوں،ایک آسٹریلیا کی بیگی کیپ(ٹیسٹ کیپ) اور ایک قرآن پاک کی نوٹ بک،پھر میرے پاس ایک آپشن ہو کہ ایک لے لوں،ایک چھوڑدوں تو میں ٹیسٹ کیپ لوں گا اور قرآن کی کاپی چھوڑ دوں گا۔
آسٹریلیا کے پاکستانی نژاد 37 سالہ بلے باز بدھ کی رات اے بی سی کے پروگرام شان میکلیف کے ایو آف ڈیسٹرکشن میں تھے، جس میں تمام مہمانوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی دو انتہائی پسندیدہ چیزیں ساتھ لے آئیں۔
خواجہ نے آسٹریلوی کرکٹ کے مشہور لباس اور اسلام کی مقدس کتاب کی اپنی پڑھی ہوئی کاپی کا انتخاب کیا – اور شو میں آنے والے تمام ستاروں کی طرح ان سے پوچھا گیا کہ اگر اسے کسی خطرناک واقعے سے بچنا ہے تو وہ کس کو پیچھے چھوڑیں گے۔خواجہ نے جواب میں کہا ہے کہ دراصل یہ بہت آسان ہے۔ میں قرآن کو پیچھے چھوڑ دوں گا۔میں بیگی گرین لے لوں گا،قرآن دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے حفظ کیا ہے۔یہ سب سے آسان کتابوں میں سے ایک ہے جس تک رسائی حاصل ہے، اس لیے میں بیگی گرین لوں گا۔
شو کے شروع میں، خواجہ نے انکشاف کیا کہ وہ قرآن کے نوٹ اپنی کاپی میں بناتے ہیں، میکلیف نے پوچھا کہ کیا وہ ان کے کھونے کے بارے میں فکر مند ہوں گے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ نہیں بلکہ میں نئے نوٹ بناؤں گا۔غیر مسلم لڑکی سے شادی کرنا اچھا لگا،اس لئے کہ اس نے شادی سے ایک سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔