| | |

فارم بحالی،بابر اعظم پھر بھی سنچری سے محروم،شاہین نے کمزوری پکڑلی

فیصل آباد،کرک اگین رپورٹ

فرام بحالی،بابر اعظم پھر بھی سنچری سے محروم،شاہین نے کمزوری پکڑلی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سٹالینز کےلئے کھیلنے والے قومی کرکٹر بابر اعظم کی فارم بحالی کی کوشش کسی حد تک کامیاب،سنچری سے محروم،شاہین شاہ آفریدی نے پانی پھیردیا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کے جمعہ کے میچ میں سٹالینز کے کپتان  محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا،حریف  ٹیم لائنز اور اس کے کپتان شاہین آفریدی ہیں۔

ایک عرصہ سے اپنی فارم بحالی میں کوشاں بابر اعظم نے اس بار قدرے اعتماد سے بیٹنگ کی اور 79 بالز پر 76 رنزبناکر آئوٹ ہوئے،انہیں شاہین آفریدی نے آئوٹ کیا۔

بابر اعظم ایک بار پھر اپنی کمزوری پر قابو نہ پاسکے اور شاٹ پچ بال کو پل شاٹ کھیلتے ہوئے اپنا ایک ہاتھ بیٹ سے کھو بیٹھے۔نتیجہ میں لیگ سائیڈ بائونڈری پر کیچ ہوگئے۔

آخری اطلاعات تک سٹالینز نے 39 ویں اوور تک4 وکٹ پر 213 رنزبنالئے تھے۔طیب طاہر بھی 74 رنزبناسکے،انہیں عامر جمال نے شکار کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *