جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کےلئے 133 کا رنز کا ہدف
| | | | |

جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کےلئے 133 کا رنز کا ہدف

جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کےلئے 133 کا رنز کا ہدف .ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ویمن ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی کپتان نے مہمان ٹیم کا پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

ساؤتھ افریقہ ٹیم کو پہلا نقصان 20 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا، جب کپتان لارا ولوارڈٹ 2 چوکوں کی مدد سے 11 رنز بنا کر سعدیہ اقبال کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئی، ان کے بعد کھیلنے آںے والی آنکے بوچ سعدیہ اقبال کی گیند پر صدف شمس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئی، تاہم وہ اپنی ہیٹرک مکمل نہ کرپائیں۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں مہمان ٹیم کی کھلاڑی 21 رنز بنائے، مریزن کیپ ندا ڈار کی گیند پر صدف شمس نے انکا کیچ دبوچا، ان کے کھاتے میں 14 سکور تھے، جو انہونے 14 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے بنائے۔

ملتان،پاکستان جنوبی افریقا پہلے ٹی 20 میچ کا ٹاس

چوتھی وکٹ کی شراکت میں ٹیزمن برٹس اور کولی ٹرآئے اون نے اننگ کا آغاز کیا اور وکٹ کی چاروں جانب شارٹس کھیلتے ہوئے پاکستانی بالورز کو بے بس کر دیا، 65 رنز کی شراکت داری قائم کی، سینی لوئس نے 27 سکور بنائے۔

اس موقع پر ٹیزرمن برٹس نے60 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی، ان کی ففٹی میں 5 چوکے شامل تھے۔پاکستانی بالورز کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3، ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 132 رنزبنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *