افغانستان شارجہ میں پروٹیز کے شکار کیلئے تیار،برطانوی میڈیا کی تنقید کیوں
| | |

افغانستان شارجہ میں پروٹیز کے شکار کیلئے تیار،برطانوی میڈیا کی تنقید کیوں

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

افغانستان شارجہ میں پروٹیز کے شکار کیلئے تیار،برطانوی میڈیا کی تنقید کیوں،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ طالبان کی خواتین کرکٹ پر پابندی کے باوجود 1 ہفتہ سے کم وقت میں دنیائے کرکٹ کی 2 بڑی ٹیمیں افغانستان کے خلاف باہمی سیریز  کیلئے جمع ہوئی ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف گریٹر نوئیڈا کا ٹیسٹ ڈرا ہو،اب متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقا اور افغانستان جمع ہیں،جہاں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا پہلا میچ بدھ 18 ستمبر 2024 کو شارجہ میں شام 4 بجے شروع ہوگا۔

 

اتفاق سے برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے آج آرٹیکل شائع کیا ہے  اور اس میں سخت الفاظ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے افغانستان کے معاملہ میں ڈبل سٹنڈرڈ رکھا ہے اور خواتین کرکٹ نہ ہونے پر اس کی رکنیت کیوں معطل نہیں کی۔سری لنکا پر گزشتہ سال 2 ماہ کی پابندی معمولی بات پر لگائی گئی تھی لیکن یہاں دہرا معیار کیوں ہے۔کالم نگار کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ پر پابندی ضروری تھی۔یہ بحث چلتی رہے گی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ میچ ہوگا۔جنوبی افریقا بمقابلہ افغناستان۔سپن اٹیک دیکھنے کو ملے گا۔حالیہ عرصہ میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کھیلاگیا۔افغناستان نے بنگلہ دیش،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کو ہرادیا تھا،سیمی فائنل کا اعزاز پہلی بار پایا لیکن ایک غلط پچ پر وہ جنوبی افریقا سے ہارگئے تھے۔یہاں اب افغانستان خود میزبان ہوگا اور پچز بھی اپنی ہونگی۔

 بدھ سے اتوار تک شارجہ میں تین ون ڈے میچوں میں افغانوں اور جنوبی افریقیوں کے درمیان ایک بار پھر  سیاق و سباق موجود ہے۔ ٹیمیں ماضی میں پانچ بار ٹکر چکی ہیں اور جنوبی افریقہ پانچ بار جیت چکا ہے۔ لیکن ان میں سے ہر ایک مثال ورلڈ کپ سے مشروط تھی۔ یہ ان کی پہلی دو طرفہ سیریز ہوگی۔جنوبی افریقہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم لائرز فار ہیومن رائٹس نے کرکٹ جنوبی افریقا پر یہ سیریز کھیلنے کی تنقید کی ہے لیکن کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا باہمی سیریز افغانستان سے نہیں کھیلتے لیکن آئی سی  سی پلیٹ فارم پر زیادہ شور بھی نہیں کرتے،بھارت اور پاکستان کو بھی کوئی اعتراض نہ ہے۔

افغانستان میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی،طالبان کا نیا فیصلہ

کمر کی سرجری سے صحت یاب ہونے کے لیے چھ ون ڈے میچز کھیلنے والے راشد خان کی واپسی اسکواڈ میں ہوئی ہے۔ ابراہیم زدران اور مجیب الرحمان ٹخنے اور ہاتھ کی تکلیف کے باعث باہر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *