شارجہ،کرک اگین رپورٹ:افغانستان کا جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بڑا اسکور،رحمان اللہ گرباز نے کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم افغانستان کی اٹھان اور گیم گرفت پر خوفزدہ ہوگئی ہے۔پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو پہلے کھلایا،اسے 106 پر آئوٹ کیا،اسی میدان میں آج ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور جنوبی افریقا بیٹنگ کے برعکس بڑی آسانی کے ساتھ ایک بڑا ٹوٹل سیٹ کردیا۔یہی نہیں بلکہ اس کے بیٹر رحمان اللہ گرباز نے کیریئر کی 7 ویں ون ڈے سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کی ہم سری پالی ہے۔
شارجہ میں ٹاس جیت کر پروٹیز کے خلاف 88 رنزکا اچھا آغاز،پھر 35 ویں اوور تک 1 ہی وکٹ پر 189 رنزکے ٹوٹل نے پروٹیز کو سوچنے پر مجبور کیا کہ ماجرا کیا ہے لیکن گیم فی الوقت ہاتھ سے باہر ہے۔افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹ پر 311 اسکور بناڈالے ہیں۔یوں پروٹیز کو 3 میچزکی سیریز میں واپسی کیلئے 312 رنزکا بنانے ہونگے۔اننگ کی خاص بات رحمان اللہ گرباز کی سنچری تھی،انہوں نے 23 سال سے کم عمری میں ون ڈے کیریئر کی 7 ویں سنچری بنالی۔یوں اس عمر میں 7 سنچریوں کے ساتھ وہ ویرات کوہلی کے برابر آگئے ہیں۔اگلے میچ میں اگر ایک اور سنچری کی تو انڈر 23 عمر میں وہ سچن ٹنڈولکر اور کوئنٹن ڈی کاک کی 8 سنچریز کے آل ٹائم ریکارڈ کے مشترکہ حصہ دار بن جائیں گے،اس عمر میں بابر اعظم کی 6 سنچریاں تھیں۔رحمان اللہ گرباز 28 نومبر کو 23 سال کے ہونگے۔
افغانستان کرکٹ کی نئی تاریخ رقم،جنوبی افریقا کیخلاف پہلی ون ڈے فتح
پروٹیز کے خلاف گرباز نے 110 بالز پر 105 رنزبنائے۔3 چھکے اور 10 چوکے خاصا بنے۔رحمت شاہ 50 کرگئے اور عظمت اللہ عمر زائی50 بالز پر تیز ترین 86 رنزکے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔لنگی نیگیڈی اور ایڈن مارکرم سمیت باقی 2 بائولرز نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔