راولپنڈی،پونے۔کرک اگین رپورٹ۔راولپنڈی اور پونے ٹیسٹ،9 وکٹیں،وہ ایک نیگٹو کپتان،یہ کیسی شاٹ سلیکشن،کس کے کس کو بائونسرز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کے 2 ممالک پاکستان اور بھارت میں شروع ہونے والے 2 ٹیسٹ میچزکے پہلے سیشن میں کچھ دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔دونوں جانب میزبان ممالک پاکستان اور بھارت ٹاس ہارے،دونوں جانب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جو کہ مہمان ٹیمیں ہیں،نے اننگ شروعات کیں۔
پونے میں بھارت کے کپتان روہت شرما پر ان کے سابق لیجنڈری کپتان سنیل گاواسکر کا انتہائی سفاک تبصرہ سامنے آیا اور ادھر رولپنڈی سے انگلش مبصرین اپنی ٹیم کے 56 رنزکے اچھے آغاز کے باوجود بیٹرز کی غلط شاٹس پر چیخ اٹھے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان بائولرز نے پہلے دن کے پہلے سیشن میں آدھی انگلش ٹیم پویلین واپس بھیج دی۔آج جب انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی تو زیک کرالی اور بین ڈیکٹ نے اننگ کا آغاز کیا۔ شروع کے ابتدائی اوورز میں بلے بازوں نے کھل کر کھیلا جس پر پاکستانی سائیڈ سے سپنرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔56 رنزکی شراکت ٹوٹتے ہیانگلینڈ کی اوپننگ سٹینڈ اور مڈل آرڈر می دھجیاں بکھر گئی۔
زیک کرالی 29، بین ڈیکٹ52، اولی پاپ 3، جوئے روٹ اور ہیری بروک 5-5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 2 ساجد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کا ایک کھلاڑی کل ہی پاکستان چھوڑ دے گا
لنچ کے بعد بین سٹوکس بھی 12 رنزبناکر آئوٹ ہوئے،یہ ساجد خان کی چوتھی وکٹ تھی۔118 پر 6 آئوٹ تھے۔
ادھر پونے میں لنچ کے بعد کھیل شروع ہوچکا ہے۔نیوزی لینڈ نے 3 وکٹ پر 145 رنزبنالئے ہیں۔ایک موقع پر روہت شرما کی فیلڈ پلاننگ اور فیصلوں کو دیکھ کر کمنٹیٹر سنیل گاواسکر اپنا آپ کھو بیٹھے اور بولے کہ روہت شرما ایک منفی کپتان ہے اور ایک دفاعی کپتان ہے۔
برصغیر ایشیا میں جنوبی افریقہ تو کامیاب،بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں شکست
انگلینڈ کی شاٹ سلیکشن پر مبصرین نے کہا ہے کہ انگلش بیٹرز ایسی شاٹس کیسے کھیل سکتے ہیں،انہیں کم سے کم 200 اسکور کرنے ہونگے،تب ہی مقابلہ اچھا ہوگا۔