راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 142 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران 142 سالہ ٹیسٹ ریکارڈ کی یاد تازہ کردی۔ ایک منفرد ریکارڈ بنایا۔
پاکستان نے آل اسپن پہلی اننگز کے ساتھ 142 سال کی پہلی اننگز کا آغاز کیا۔تمام 68.2 اوور اسپنرز نے کروائے۔ 29.2 ساجد خان (6-128)، 28 نعمان علی (3-88) ، 10 زاہد محمود (1-44) اور ایک سلمان علی آغا (0-3) نے۔ اوورز کئے۔پاکستان کی لائن اپ میں واحد پیس آپشن عامر جمال نے بالکل بھی بولنگ نہیں کی۔ تمام 68.2 اوورز اسپن باؤلرز نے کروائے تھے۔
یہ 142 سالوں میں پہلا موقع ہے کہ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران کسی پیس باؤلر نے آپریشن نہیں کیا
اس کی پچھلی مثال فروری 1882 میں سڈنی میں سامنے آئی تھی، جہاں دو آسٹریلوی سست باؤلرز جوئے پالمر اور ایڈون ایونز نے 115 اوورز کرائے اور انگلینڈ کو 133 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
پونے ٹیسٹ میں سپنرز نے 147 سالہ ٹیسٹ ہسٹری کا نیا ورق درج کردیا