راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔ساجد خان کے 2 بڑے ریکارڈزبن گئے،راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کیلئے معمولی ہدف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ساجد خان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ میں دس وکٹ لینے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔
انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پنڈی میں تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب اپنی چوتھی وکٹ ریحان احمد کو آئوٹ کرکے لی تو یہ اننگ کی چوتھی وکٹ تھی۔یوں پہلی اننگ میں 6 اور دوسری میں 4 وکٹ لے کر انہوں نے 10 وکٹیں مکمل کیں۔
یہی نہیں بلکہ انہوں نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ٹیسٹ کی تاریخ میںوہ تیسرے کھلاڑی بن گئے،جنہوں نے میچ میں 10 وکٹیں لی ہوں اور 4 چھکے بھی لگائے ہوں۔ان سے قبل صرف دو کھلاڑیوں نے ایک ہی میچ میں 10 وکٹیں لیںاور 4 چھکے لگائے تھے۔ دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے یعنی عمران خان اور عبدالقادر۔ دنیائے کرکٹ میںپاکستان کے علاوہ ایسا کوئی نہیں کرسکا،یہ اعزاز 147 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلے بھی پاکستان کے پاس تھا اور اب بھی پاکستان کے پاس آیا۔
ساجد خان ایک بڑے ریکارڈکے قریب،عمران خان اور عبدالقادر کی صف میں آسکتے
انگلش ٹیم ہفتہ کو تیسرے روز کے پہلے سیشن میں پاکستان کے خلاف مشکلات کا شکار تھی۔پوری ٹیم 112 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے6وکٹیں لیں۔پاکستان کو میچ اور سیریز کی جیت کیلئے صرف 36 رنزکا ہدف ملا ہے،