راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے ون ڈے اور ٹی 20 کے الگ الگ کپتان،کئی نئے فیصلے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کے معاملہ میں ہاتھ کردیئے۔وائٹ فارمیٹ کی کپتانی بھی تقسم کردی ہے اور ون ڈے اور ٹی 20 فار،میٹس کے الگ کپتان بنانے پر غور جاری ہے۔سلمان علی آغا بھی کپتان بنائے جارہے ہیں۔
یوں وائٹ بال کرکٹ بھی تقسیمن ہونے لگی ہے۔اس سےقبل رضوان کو دونوں فارمیٹس کی کپتانی دینے کی اطلاعات تھیں۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے ساتھ اس وقت سیرینا ہوٹل میں مذاکرات جاری ہیں۔یوں یہ بات طے ہورہی ہے کہ کسے کپتان بنانا ہے۔محمد رضوان کو ایک فارمیٹ ٹی 20 کی کپتانی دی جائے گی۔ون ڈے کیلئے نئے نام پر بحث جاری ہے۔یہ بھی خٰیال ہے کہ رضوان کو ون ڈے تک رکھاجائے۔
ادھر بابر اعظم،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی دورہ آسٹریلیا سکواڈ میں واپسی کیلئےمعامالات جاری ہیں۔ان کو سلیکٹ کیا جائے گا۔
پاکستان کا ممکنہ وائٹ بال سکواڈ۔صائم ایوب
عبداللہ شفیق۔عمیر بن یوسف۔بابر اعظم۔کامران غلام۔عرفان خان نیازی۔محمد رضوان،سلمان علی آغا،شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ،حارث روف،محمد حسنین،سفیان مقیم،فیصل اکرم۔مہران ممتاز۔
اسلام آباد میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا اہم اجلاس ہوا،سنٹرل کنٹریکٹ۔ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر تفصیلی مشاورت۔نئے کپتان کے نام پر بھی تبادلہ خیال۔سلیکشن کمیٹی نے ٹیم اور کپتان کے حوالے سے تجاویز دیںکل مزید مشاورت کی جائے گی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کل سہ پہر پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔سلیکٹر عاقب جاوید بھی پریس کانفرنس میں موجود ہوں گے۔
سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید، اسد شفیق۔ علیم ڈار۔ اظہر علی۔ حسن چیمہ۔ ایڈوائزر بلال افضل۔ کھلاڑیوں محمد رضوان۔ سلمان علی آغا اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمودکی اجلاس میں شرکت تھی۔
اہم بات یہ تھی کہ سلمان علی آغا کو بڑا پروٹوکول ملا۔