راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔شعیب اختر نے پی سی بی میٹنگز کے خوفناک پوائنٹس بتادیئے،بابر اعظم کیلئے تشویشناک نیوز۔شعیب اختر نے اپنے قریب ہونے والی پی سی بی حکام کی میٹنگ کی اندرونی خبریں لیک کردیں،فخرزمان اور بابر اعظم کے حوالہ سے پی سی بی کی شرارتوں کے بارے میں قوم کو بتادیا۔
شعیب اختر نے کہا ہے کہ ٹیم چینج، رویہ چینج، کھلاڑی چینج ۔نتیجہ تبدیل ۔پاکستان دو ایک کر کے انگلینڈ سے آگے نکل گیا۔ گریٹ تھنکنگ بائے مسٹر عاقب جاوید
بہت اچھے۔
بابر اعظم کو اس طرح ذلیل کر کے نکالنا نہیں چاہیے تھا ۔اس کو بڑا سٹرانگ میسج دے دیا گیا کہ آپ کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کا یہ فیصلہ ہے۔ آپ نے نکالا ۔آپ کا رائٹ ہے، لیکن یہ طریقہ کار درست نہیں۔ آپ اپنے بڑے بیٹسمین کو سیریز کے دوران نہیں نکال سکتے۔ یہ آپ نے غلط کیا۔
رمیز راجہ نے فتح کے باوجود اہم سوالات اٹھادیئے،شان مسعود انٹرویوپر بھی تفصیلی بات کردی
اپ نے بیسٹ پلیئرز نکال دیے۔ بابراعظم کو نکال دیا اور یک دم سوچ تبدیل کر کے 360 ڈگری کے یوٹرن کے ساتھ اسپنز کے لیے مددگار پچز بنائیں۔ میچ جیت لیے ۔اب آپ نے ساؤتھ افریقہ جانا ہے وہاں کیا کریں گے۔ مجھے اپ کی یہ پالیسی پسند نہیں ہے ۔ایسی جیت مستقل نہیں ہوتی۔ شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ عاقب جاوید اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ قومی سلیکٹرز کی اگر کہیں تعریف کی ہے تو ٹھوک بجا کر لے بھی لی ہے۔
شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ مجھے راولپنڈی سے بری خبریں مل رہی ہیں۔ سارے اس کے خلاف ہیں۔ کپتانی سے اتارا گیا۔ بورڈ اس کے خلاف۔ ٹیم منیجمنٹ اس کے خلافطے کیا ہوا ہے آسٹریلیا لے کرنہیں جانا۔ فخر زمان کو بھی نہیں لے کے جانا۔ یہ بڑی زیادتی کی بات ہے۔میرے خیال میں یہ بڑی زیادتی کی بات ہے ۔اگر اپ نے بدلہ ہی لینا ہے اگر آپ نے سمجھانا ہی ہے یا آپ نے اس سے کام ہی لینا ہے، مثبت طریقہ اختیار کریں۔ میں بالکل اس کے حق میں نہیں ہوں کہ آپ اسٹریلیا جیسے ملک میں اپنے کسی ایسے سینیئر بیٹسمین کے ساتھ نہ جائیں ۔مجھے پتہ ہے بابر اعظم کو وہ لاڈ نہیں ملے گا۔ وہ پیار نہیں ملے گا ۔وہ ٹھیک ہے۔وہ کسی کی نہیں سنتا تھا لیکن بہرحال پی سی بی نے اس کے ساتھ کیا کیا۔آسٹریلیا ٹور اپ کی ایسی تیسی پھیر دے گا ۔سوئنگ، اور پتہ نہیں کیا کچھ۔ بابرعظم اور فخر زمان کے بغیر آپ ادھورے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ غلط راہ پر ہے۔
پاکستان کے ون ڈے اور ٹی 20 کے الگ الگ کپتان،کئی نئے فیصلے،کل کیا ہونے جارہا،اعلان ہوگیا