لاہور،کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم نے کپتانی کیوں چھوڑی،فخرزمان کی مکمل چھٹی کیوں ہوئی،محسن نقوی نے بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ محسن نقوی نے بابر اعظم کی کپتانی سے جانے اور فخرزمان کو کنٹریکٹ اور ٹیم سے نکالنے کی اصل وجوہ بتادیں۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابرعظم پاکستان کا ایک اثاثہ ہے۔ بڑے عرصے بعد ایسے پلیئر آتے ہیں۔ بابرعظم نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں کپتان کے ٹور پر نہیں کھیل سکتا ۔کسی نے اس کو نہیں روکا تھا نہ پی سی بی نے رابطہ کیا تھا۔ نہ پی سی بی نے اس عمل سے کوئی بات نہیں کی تھی ۔بابرعظم نے خود کپتانی چھوڑی تھی۔ اس نے پہلے خود کوچز سے اور باقی لوگوں سے مشورہ کیا اور مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ میں کپتانی نہیں کرنا چاہتا ان کا جو بھی فیصلہ تھا ۔وہ اپنی گیم پہ زیادہ فوکس کرنا چاہتا ہے اور ہم سب کی خواہش ہے کہ وہ فارم میں واپس آئے۔ اسی طرح کی پرفارمنس دیں جس طرح کی وہ پہلے دیتے ہیں۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان،نائب کپتان کی رونمائی،زبردست ٹوئسٹ
لاہور میں عاقب جاوید اور کپتان رضوان وانائب کپتان سلمان علی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے جو نکالا گیا ہے۔ وہ کچھ چیزوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے اور سلیکٹ نہیں ہوئے وہ ان کی ایک فٹنس پرابلم تھی ،لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ شو کاز نوٹس اس کو جاری ہوا ہے، تو اس نے پاور اعظم کے حق میں جو ٹویٹ کی ،یہ غلط کی ۔یہ ایشو موجود ہے ۔ اس کی اجازت ہے نہ دی جائے گی۔ اس کی سزا وہ بھگت رہا ہے۔ اس کا جواب آئے گا پھر دیکھیں گے ۔کمیٹی دیکھے گی۔ اس سے بڑا ایشو اس کا فٹنس ٹیسٹ کا تھا۔
پی سی بی نے قومی ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا،شاہین کی تنزلی،5 نئی انٹریز
محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی گروپ نہیں،ہاں ایک گروپ ہے میں اس کا کپتان ہوں،وہ پوری پاکستانی ٹیم کا گروپ کا کپتان ہوں۔
آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوروں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا