لاہور،کرک اگین رپورٹ۔فتح کی ایک پٹری ملتے ہی مزید ڈرامے، گیری کرسٹن فارغ،عاقب جاوید کیلئے راہ ہموار،مکی آرتھر برس پڑےکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔وائٹ بال کوچ جیسن گلیسپی عبوری ہیڈ کوچ بنادیئے گئے۔عاقب جاوید کو جلد ہی دونوں اسکواڈز کا ہیڈ کوچ بنایا جانا ہے۔مکی آرتھر شدید برہم۔جیسن گلیسپی کی فراغت بھی طے ہے۔
صورتحال یہ ہے کہ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ کے ساتھ زیادہ نہیں چل سکے۔ انہیں سلیکشن میں اور ٹیم کے معاملات میں اختیارات محدود کیے جانے پر شدید اختلاف تھا، جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ اسٹریلیا،زمبابوے کے سکواڈز کا اعلان کیا ،اس پر ان کو تحفظات تھے ۔اس کے علاوہ اور بھی کئی چیزیں سامنے ائی ہیں، لہذا گیری کرسٹن نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دیا اور پی سی بی ایسے تھا جیسے انتظار کر رہا ہو، اس نے منظور کیا اور فوری طور پر وائٹ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کو پاکستان ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ گلیسپی بھی اب زیادہ ساتھ نہیں چلنے لگے ،وہ بھی ٹیم سلیکشن سے اختیار واپس لینے پرزیادہ خوش نہیں تھے، تو ممکن ہے کہ وہ بھی عنقریب اس عہدے کو چھوڑ دیں۔
گیری کرسٹن اپرہل 2023 میں پاکستان وائٹ بال کے ہیڈ کوچ بنائے گئے،ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے مرحلہ سے باہر ہوگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جو سمجھ میں آرہی ہے، بات وہ یہ ہے کہ موجودہ سلیکٹر عاقب جاوید کو وہ اخر کار ہیڈ کوچ کے عہدے پہ لے کے جائیں گے ۔یہی وجہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں ان کا عہدہ اگرچہ چیف سلیکٹر کی طرح ہے اور اس طرح ہی کام کر رہے ہیں لیکن چیف سلیکٹر کا لفظ استعمال نہیں۔
ادھر سابق پاکستان کی ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہ اس رویے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہیڈ کوچ سے واضح بات کرنی چاہیے اور اسے کلیئر کرنا چاہیے ۔ مکی ارتھر کا کہنا یہ ہے کہ ٹیم سلیکشن میں ہیڈ کوچ کی رائے بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ اس نے ٹیم کی پالیسی بنانی ہوتی ہے ۔ چیزیں فائنل کرنی ہوتی ہیں۔ ادھر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے چندکھلاڑی آسٹریلیا روانہ ہو چکے ہیں اور باقی ٹیم کل جائے گی۔