ممبئی ،کرک اگین رپورٹ
ممبئی سٹیج تیار،بھارت کیویز کے خوف میں،سرخ پچ،ٹاپ پیسر باہر
بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ
تیسرا ٹیسٹ میچ ،یکم نومبر جمعہ سے صبح ساڑھے 9 بجے براہ راست
ممبئی سے
ممبئی سٹیج تیار۔بھارت پہلی بار اپنے ملک میں خوف کا شکار ،کلین سوئپ کی ہزیمت کا خطرہ۔پاکستان کی لائن اختیار کرنے کا فیصلہ ،جسپریت بمرا کو باہر بٹھانے کا امکان ۔سپن ٹریک کی کوشش ۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل تک جانے کی عزت بھی دائو پرہے۔ بھارت کو پہلی بات اس کے فائنل سے باہر ہونے کا خطرہ ہوگا ،کیونکہ نیوزی لینڈ بھی امیدوار ہے ۔ بیچ میں جنوبی افریقہ بنگلہ دیش کو دو میچز ہرا کر آج قریب پہنچ چکا ہے۔ ویرات کوہلی کا بھی بڑا امتحان ہے۔ اس ٹیسٹ میچ میں بڑے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہیں۔ بڑے خطرات ہیں ۔بڑے ڈرامے ہوں گے۔ پہلی بار اپنے ملک میں گھر کے شیر گھر میں ڈھیر ہونے کے قریب ہیں۔
ممبئی میں ایسی پچ ہے جو تا حد نظر سرخ ہے اور سرخ مٹی کی سطح خشک ہے لیکن یہ میچ کے شروع ہوتے ہی جلد بدل جائے گی۔ ٹیسٹ کے آگے جانے کے ساتھ اس کے گرنے کی امید ہے۔ تیز گیند بازوں اور اسپنرز کے لیے اچھا باؤنس ہونا چاہیے۔ ممبئی میں موسم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ درجہ حرارت کم سے کم 30s کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
موجودہ کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رن بنائے ہیں – 58.62 کی اوسط سے آٹھ اننگز میں تین نصف سنچریوں اور ایک سنچری کے ساتھ 469 رنز کرچکے۔
روہت شرما نے 2013 میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے، جہاں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابل شکست 111 رنز بنائے تھے۔نومبر 2018 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے اعجاز پٹیل نے ایشیا میں ایک غیر ملکی اسپنر کے طور پر سب سے زیادہ 70 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
ہنری 2024 میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیز گیند بازوں کی فہرست میں 31 وکٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔