ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔کیا بھارت نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم گرائونڈز میں وائٹ واش سے بچ سکے گا،بظاہر آخری ٹیسٹ کا اچھا آغاز کیا ہے اور ممبئی میں پہلے روز ہی اس نے نیوزی لینڈ کو 235 رنزپر آئوٹ۔اسپنرز کے 9 شکار۔
ممبئی میں 3 میچزکی سیریز کے تیسرے و آخری کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ منے اہم ٹاس جیتا۔پہلے بیٹنگ کی۔گزشتہ ٹیسٹ میں 13 وکٹیں لینے والے مچل سینٹنر ان فٹ ہونے کی وجہ سے باہر تھے۔بھارت نے پیسر بمرا کو ریسٹ دیا،بلیک کیپس نے ایک اور تبدیلی بھی کی۔72 رنز تک 3 وکٹیں لیکن پھر 159 رنز تک جب 3 ہی آئوٹ تھے تو کیویز کیلئے زیادہ بہتر حلات تھے،یہاں71 رنزبنانے والے ول ینگ جدیجا کا شکار بنے تو پھر دوسرے سیٹ بیٹرڈیرل مچل بھی گرتی وکٹوں میں اپنی وکٹ نہ بچاسکے اور 82 رنزبناکرواشنگٹن سندر کا شکار بنے۔کیوی ٹیم65.4 اوورز میں 235 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔
ممبئی ٹیسٹ،بھارت پھر ٹاس ہارگیا،سینٹنر اور بمراہ باہر،کیویزکی 2 وکٹیں گرگئیں
بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 22 اوورز میں 65 رنز دے کر 5 اورواشنگٹن سندر نے18.4 اوورز میں 81 رنز کے عوض 4 آئوٹ کئے،واحد وکٹ پیسراکاش دہپ نے لی۔
بھارت کی جوابی اننگ جاری تھی،چوتھے اوور تک بناکسی نقصان کے 11 رنزبنالئے تھے۔
بھارتی اننگ کی دن کے اختتام تک کی تفصیلات یہاں اپ ڈیٹ کی جائیں گی۔