ممبئی ،کرک اگین رپورٹ ۔بدقسمتی جب سر پر ہو تو پھر اس سے بچنا ممکن نہیں۔ آج کل ویرات کوہلی بھی بدقسمتی کی لپیٹ میں ہیں۔
کرکٹ بریکنگ نیوز ۔بدقسمتی کوہلی کے تعاقب میں،اب رن آؤٹ ،بھارت مشکل میں
ممبئی میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتامی لمحات میں دو بڑے ڈرامے ہوئے ۔بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے 235 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے سپنرز نے نو کھلاڑی اؤٹ کیے۔ واشنگٹن سندر اور روندرا جدیجا ہیرو تھے ۔بھارت نے اپنی اننگز شروع کی ا،گرچہ اس کے کپتان روہت شرما 25 کے مجموعی سکور پر اؤٹ ہو گئے اور وہ صرف 18 رنز کر سکے لیکن اس کے بعد دوسری وکٹ پر اوپنر جیسی وال نے نمبر 3 بیٹر شبمان گل کے ساتھ 53 رنز کی اچھی شراکت قائم کی۔اسکور 78 تھا ۔ یہ کھیل کے اختتامی لمحات تھے جب یہاں پر یہاں پر کیویز بلے باز نے کم بیک کیا پہلے سیٹ بیٹر جیسی وال کو 30 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیجا بھارت نے سوچا کہ اختتامی لمحات ہیں کیوں نا نائٹ واچ مین بھیجا جائے۔ڈرامہ ہوا۔ محمد سراج آئے لیکن صفر پر گئے۔ اب ویرات کا آنا لازمی تھا ۔وہ آئے اور انہوں نے اننگز شروع کی۔ دراصل انہوں نے دن کا خاتمہ کرنا تھا، لیکن یہاں دوسرا ڈرامہ ہوا۔وہ آج بجائے کسی بولر کا شکار ہونے کے ایک فیلڈر کا شکار بنے اور بدترین رن اؤٹ ہوئے۔ وہ صرف چار رنز بنا سکے۔78 رنز سے 84 کے اندر6 رنز کے ساتھ بھارت کی تین وکٹیں گریں۔ یوں کھیل کے اختتام تک اس نے چار وکٹ پر 86 رنز بنائے تھے ۔نیوزی لینڈ جس نے پہلی اننگ میں 235 رنز بنائے ہیں۔ اس کی برتری ابھی بھی 149 رنز کی ہے اور بھارت کی چھ وکٹیں باقی ہیں، لیکن یہاں پر یہ تبصرہ کیا جا سکتا ہے کہ کیویز حاوی ہو گئے ہیں ۔نیوزی لینڈ کے اعجاز بٹیل نے جو کہ سپنر ہیں دو وکٹیں لیں اور فاسٹ بولر میٹ ہینری نے ایک آؤٹ کیا۔ ویرات کوہلی مسلسل ناکام ہیں۔ کبھی بولڈ ہو رہے ہیں وہ بھی فل ٹاس پر ۔کبھی کیچ دے رہے ہیں اور آج تو کمال ہو گئی کہ رن اؤٹ ہو گئے ۔یوں ان کی ناکامیوں کا اصل سلسلہ دراز سے درازتر ہو رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگ کی تفصیل کیلیے کلک کریں
ممبئی ٹیسٹ،پہلے ہی روز اسپنرز کے 9 شکار،بلیک کیپس 235 پر آئوٹ