ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔بھارت گھر میں پہلی بار وائٹ واش ہوگیا،کیویز نے ممبئی ٹیسٹ بھی جیت لیا۔بھارتی کرکٹ کا دھڑن تختہ۔ممبئی میں 147 رنزکے معمولی ہدف کے تعاقب میں ناکامی۔نیوزی لینڈ نے تاریخ رقم کردی،مسلسل تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر بھارت کو بھارت میں کلین سوئپ کردیا۔ممبئی میں 25 رنز سے فتح۔بھارت ہوم گرائونڈ میں تاریخ میں پہلی بار کلین سوئپ کا شکار ہوا۔اس سے پہلے کوئی ٹیم بھارت میں وائٹ واش نہ کرسکی تھی۔
ممبئی میں اتوار کو کھیل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ3 رنزکے اضافہ کے ساتھ صرف 174 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں بھارت کو جیت کیلئے صرف 147 رنزکا ہدف ملا۔
اس وقت ممبئی میں سانپ سونگھ گیا،جب بھارت کی ٹاپ 6 وکٹیںصرف 29 کے اسکور پر باہر تھیں،ان میں روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی تھے،یہان رشی پنت نے دلیری دکھائی اور 64 رنز کی اننگ کے ساتھ فاٗت کی لیکن بھارتی ٹیم نہ کرسکی۔لنچ کے بعد ایک موقع پر اس106 رنزپر اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ تھے لیکن رشی پنت کے جاتے ہی پوری بھارتی ٹیم 29.1 اوورز میں صرف 121 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔روہت شرما کے 11 اور واشگنٹن سندر کے 12 کے علاوہ 8 کھلاڑی ڈبل گیگر میں نہ جاسکے۔
ممبئی ٹیسٹ،پہلے ہی روز اسپنرز کے 9 شکار،بلیک کیپس 235 پر آئوٹ
نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 57 رنز دے کر 6 اور میچ میں 160 رنز دے کر 11 وکٹیں لیں۔
میچ کا اسکور۔نیوزی لینڈ 235 اور 174 رنز۔بھارت 263 اور 121 رنز