میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان آسٹریلیا ون ڈے میں 26 سلیکٹرز،پچز،کوچزکی تبدیلی سمیت اہم فیصلوں کا مذاق اڑادیا گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز،پہلے میچ کے پہلے ہی گھنٹے میں پاکستان کرکٹ،فیصلے،سابقہ ٹیسٹ سیریز کی پچز،بزبال سے عاقب بال سمیت 26 سلیکٹرز پاکستانی سلیکٹرز کے انتخاب کا مذاق اڑایا گیا۔
کمنٹری پینل میں مارک نے اپنے ساتھی کمنٹیٹرزکے ساتھ پی سی بی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا ہے کہ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کچھ ماہ میں 26 سلیکٹرز استعمال ہوئے۔کوچز کی لائن لگی،کپتان اوپر تلے تبدیل ہوئے۔پاکستان نے استعمال شدہ پچ پر ملتان میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا تو سب حیران ہوگئے۔پاکستان نے نہ صرف یہ ٹیسٹ میچ جیتا بلکہ راولپنڈی کے اگلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ایسی پچ بنائی،جہاں ہیٹرز اور پنکھے استعمال ہوئے،کیا کرکٹ میں بھی ایسا ہوا۔
ایک کمنٹیٹر نے حیرانگی سے سوال کیا کہ کیا کووڈ کے دنوں میں بھی ایک میدان میں دوسرے میچ کیلئے کبھی استعمال شدہ پچ پر میچ کھلایا گیا،جواب تھا کہ نہیں،سوال ہوا کہ 26 سلیکٹرز کو دنوں کے حساب سے تقسیم کریں تو ایک سلیکٹر کتنے روز ڈیوٹی پر رہا۔دوران سیریز امپائر علیم ڈار سلیکٹر بن گئے،یہی نہیں کوچز میچ دن کے انچارج بنے،وہ بھی پلان بنانے کی حد تک۔پاکستان کرکٹ میں یہ کیا چل رہا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں الٹ ہورہا،بھارت اپنے ملک میں نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہوگیا۔اس موقع پر بڑے قہقہے لگے اور انداز مذاق کرنے والا تھا۔
کمنٹری کے دوسرے سیشن میں وسیم اکرم اور مائیکل ایتھرٹن آئے۔یہاں وسیم اکرم نے تعریف کی یا طنز کیا،اس کا فیصلہ بھی کرلیں،وسیم اکرم کہتے ہیں کہ بابر اعظم نھے اس وقت اچھا کم بیک کیا۔انہیں شاہین شمیت ڈراپ کیا گیا،بڑا فیصلہ تھا،عاقب جاوید نے ٹیک اوور کیا،کنڈیشنز کے حساب سے پچز بنائیں اور انگلینڈ سے سیریز جیت لی۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کرکٹ کی بیوٹی ہے،یہاں کسی وقت کیا ہوجائے،علم نہیں ہوتا،منیجر اگلا کون ہوگا،علم نہیں ہوتا،کپتان کو مستقبل کا علم نہیں۔فیوچر کو چھوڑیں،کوچز کو نہیں علم،حتیٰ کہ اس وقت پاکستان بغیر کوچ کے کھیل رہا ہے،گیری کرسٹن چلے گئے،جیسن گلیسپی کو یہ ذمہ داری ایسی ملی کہ وہ میچ ڈے کے پلانز ہی ہیں اور کچھ نہیں۔
اس دوران کمنٹری پینل میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کا ذکر ہوا۔وسیم اکرم نے بتایا ہے کہ اس کیلئے ملک بھر کے اسٹیڈیمز کی تعمیر جاری ہے اور سب پرجوش ہیں۔بھارت کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ویرات کوہلی اور روہت شرما کے پاکستان میں بھی بڑے فینز ہیں۔بھارت کو پاکستان جانا چاہئے،میچ کھیل کر لاہور سے 30 منٹ کی حد فلائٹ سے وہ چندی گڑھ اترسکتے ہیں اور میچ کے روز واپس آسکتے ہیں۔آسٹریلین کمنٹیٹرز نے اس سے اتفاق کیا۔
ایم سی جی میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔پاکستان آسٹریلیا کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے 4 وکٹ پر 70رنزبنالئے ہیں۔بابر اعظم 37 پرایڈم زمپا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔19 ویں اوور کا کھیل جاری تھا۔کامران غلام بھی 5 کرکے گئے۔