میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔عمران خان کے ایم سی جی میں چرچے،کمنٹیٹرزکا خراج تحسین،سرکاری ٹی وی پر سب چلتا رہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایم سی جی (میلبرن)کرکٹ گرائونڈ میں عمران خان کے چرچے،کرکٹ کمنٹیٹرزمارک ہوورڈ،ڈیوڈ وارنر اور اوکیف نے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
یہ معاملہ اس وقت زیربح آیا جب پاکستانی اننگ کے35 ویں اوور کا کھیل جاری تھا،دوران میچ فینز میں موجود ایک کرکٹ فین نے پاکستان کی 1992 ورلڈکپ والی شرٹ پہن رکھی تھی،جس کی پشت پر عمران خان کی بڑی تصویر نمایاں تھی،ان مناظر کو براڈ کاسٹرز نے بار بار دکھایا۔پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر براہ راست یہ نشر ہوتا رہا،اس بار کسی نے رکاوٹ نہیں ڈالی۔ایسا 3 بار ہوا۔
عبداللہ شفیق کا مضحکہ خیز آئوٹ،ڈرے یا سہمے،سب حیران
دوسری بار جب عنران خان کی تصویر دکھائی گئی تو کمنٹیٹرز مارک ہوورڈ،ڈیوڈ وارنر اور اوکیف نے بے اختیار پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کو دنیا کا عظیم کپتان اور بہترین آل رائونڈر قرار دیا اور کہا کہ عمران خان نے جاوید میاں داد،وسیم اکرم اور انضمام الحق جیسے تجربہ کار اور ینگ کھلاڑیوں کی مدد سے پاکستان کو ورلڈچیمپئن بنوایا۔ایم سی جی کی بڑی سکرین پر عمران خان کی تصویر آتے ہی اسٹیڈیم میں موجود فینز نے پرجوش نعرے لگائے۔
پاکستان نے 25 مارچ 1992 کو اسی میدان ایم سی جی میں انگلینڈ کو ہراکر ورلڈکپ جیتاتھا۔
پاکستان آسٹریلیا ون ڈے میں 26 سلیکٹرز،پچز،کوچزکی تبدیلی سمیت اہم فیصلوں کا مذاق،4آئوٹ
پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی،شاہین آفریدی کوشش کررہے تھے۔37 ویں اوور میں7 وکٹ پر 148 اسکور ہوئے تھے۔شاہین بناکر گئے24 اور عرفان خان 11 پر کھیل رہے تھے۔رضوان 44 اور بابر اعظم 37 کرسکے،سلمان علی آغا 12 بناگئے۔