میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے نئے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 204 رنزکا ہدف دیا ہے۔
میلبرن کرکٹ گرائونڈ(ایم سی جی ) میں کھیلے جارہے 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں گرین کیپس 47 ویں اوور میں صرف 203 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔
عمران خان کے ایم سی جی میں چرچے،کمنٹیٹرزکا خراج تحسین،سرکاری ٹی وی پر سب چل گیا
ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کی دعوت ملی،پاکستان نے 2 ون ڈے کیپس دی تھیں۔شروعات اچھی نہیں ہوئیں۔صائم ایوب ایک اور عبداللہ شفیق 12 رنزبناسکے۔تیسری وکٹ پربابر اعظم اور محمد رضوان 39 رنزہی جوڑ سکے،یہاں بابر اعظم 44 بالز پر 37 رنزبناکر ایڈم زمپا کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔رضوان نے سلو بیٹنگ کرکے کوشش کی لیکن وہ بھی 71 بالز پر 44 کرکے کیچ دے گئے۔سلمان علی آغا ان سے قبل 12 اور پہلا ون ڈے کھیلنے والے کامران غلام صرف 5 ہی کے مہمان بنے۔شاہین آفریدی 24 اور نئے کھلاڑی عرفان خان 22 رنزبناکر گئے۔حارث رئوف صفر پر گئے۔نسیم شاہ نے مزاحمت کی۔۔نسیم شاہ کی شاندار بلے بازی نے پاکستان کو 200 سے اوپر پہنچادیا۔انہوں نے 4 بلند وبانگ چھکے لگائے۔دوسرے تاپ اسکور تھے،انہوں نے39 بالز پر 40 رنزبنائے اور 4 چھکے اور ایک چوکا لگیا،آئوٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے۔پاکستان ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 10 اوورز میں 33 رنز دے کر3 وکٹیں لیں۔پیٹ کمنز نے 39 رنز اور ایڈم زمپا نے 64 رنزکے عوض وکٹیں لیں۔