شارجہ،کرک اگین رپورٹ۔بنگلہ دیش 23 رنز میں 8 وکٹ گنواکر افغانستان سے جیتا میچ ہارگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کا مستقبل روشن،اپنی ہوم سیریز تیسرے ملک میں کھیلنے کے باوجود ناقابل شکست ہورہا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے والی افغان ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف بھی پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیت لیا ہے۔
بنگلہ دیش 25 ویں اوور تک 236 رنزکے تعاقب میں صرف 118 رنز دور تھا اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی تھیں۔پھر ایک جھکڑ چل پڑا۔اے ایم غضنفر نے بنگلہ دیش کے بلے بازوں کی ہوا نکال دی۔ 26 ویں اوور میں 2 وکٹ پر 120 رنز سے بنگلہ دیش نے 35 ویں کے نصف میں 23 رنز پر 8 وکٹیں گنوگیا اور 92 رنز سے ہار گیا۔ غضنفر نے 26 رنز دے کر کیریئر کی بہترین بائولنگ کرکے26 رنزکے عوض 6 وکٹیں لیں، جبکہ راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان نے پہلے کھیل کر 235 رنزبنائے۔71 پر افغانستان نے 5 وکٹیں گنوادی تھیں،یہاں لوئر مڈل آرڈر میں محمد نبی نے 84 رنزکی شاندار اننگ کھیل کر49.4 اوورز تک اپنی ٹیم کی بیٹنگ لمی۔کپتان حش،مت اللہ شاہدی نے 52 رنزبنائے۔تسکین اور مستفیض نے 4،4 وکٹیں لیں۔بنگلہ دیشی ٹیم 34.3 اوورز میں صرف 143 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔