ایڈیلیڈ ،کرک اگین رپورٹ ۔پاکستان کے پیس بائولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم جیت کے بہت قریب تھے اور اس طرح کے جو میچ ہوتے ہیں۔ وہ بہت ساری چیزیں سکھاتے ہیں اور آپ کو ایک امید بھی ہوتی ہے کہ جس طرح ہم کھیلے ہیں تو پوری ٹیم نے مل کر بات کی ہے کہ کیا کیا چیزیں ہیں جس کو بہتر کر سکتے ہیں اور نیکسٹ میچ میں کوشش کریں گے کہ ان چیزوں کو اپلائی کریں اور اپنی بیسٹ کرکٹ کھیلیں۔
پہلے میچ میں دیکھا کہ لوگ کہہ رہے تھے، دیکھیں ایسا کرنا تو ویسی کرنا چاہیے تھا، لیکن دیکھیں وہ جو پچ کے حساب سے جو ریکوائرڈ تھا کہ لائن ولینتھ سے کریں ۔ہم نے کیا۔ہم توقع کر رہے تھے کہ سیم سونگ ہوگا لیکن وہ اتنا خاص نہیں ہو رہا تھا اور اگر آپ دیکھیں تو زیادہ تر بیٹس مین شاٹ پچ پر آؤٹ ہوئے تھے، تو وہ اچھا پلان تھا ۔ یہی ہے کہ آپ اسی طرح کے میچز سے سیکھتے ہیں۔ جتنا کلوز میچ ہوا تو امید ہے کہ اس میچ میں اور بہتر کریں گے ۔نسیم شاہ نے اپنی فٹنس کے بارے میں کہا ہے کہ ریکوری میں کچھ 30 منٹ بھی آپ کو ملتے ہیں۔ اسی جگہ پر تو وہ ریکور ہو جاتے ہیں لیکن اتنا ٹائم نہیں تھا ۔میچ تک یہ تھا کہ میں ریکور ہو گیا تھا ۔الحمدللہ میں اب مکمل فٹ ہوں۔
میرا ہمیشہ یقین ہوتا ہے کہ جب بھی میں کریز پر جاتا ہوں تو میں اپنی وکٹ کو یہ سمجھتا ہوں کہ آسانی سے نہیں دینا اور اپنا فل شو کرنا ہے۔ فائٹ کرنا ہے۔ جب تک میں کھیل سکتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم کو فائدہ ہو۔ ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ ہم یہاں آئے ہیں۔ اچھی کرکٹ کھیلنے اور ہم یہی امید کر رہے ہیں کہ ہم اگلے میچ میں اچھا کریں فائٹ کریں اور جیت کے لیے کھیلتے ہیں۔ تو جیت ٹارگٹ ہے۔
یہ بات ٹھیک ہے کہ وکٹیں جو ہیں وہ بیٹنگ پیراڈائز تو نہیں ہیں تو اسی طریقے سے ہم توقع کر سکتے دوسرا میچ ایک اچھا میچ ہوگا کوشش ہوگی کہ ہم اپنی بیسٹ کرکٹ کھیلیں۔ پہ جیسا بھی ہے اپنی بیسٹ بولنگ کرنی ہوتی ہے اور جو آپکے بیسٹ میں ہو،لیکن میرے خیال سے کہ ایک اچھا میچ ہوگا اور امید ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے۔