ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ۔ایڈیلیڈ میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،ٹیم میں تبدیلیاں،28 برس سے گرین کیپس ناکام۔قومی سکواڈ کی ایڈیلیڈ کرکٹ گراونڈ میں پریکٹس ۔پاکستان بیٹرز نے نیٹ باولرز کے ساتھ پریکٹس کی۔پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے فزیکل اور فیلڈنگ ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ۔پاکستان اپنا دورسرا میچ کل ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گا۔
ایڈیلیڈ اوول میں پاکستان نے آسٹریلیا کو آٹھ ون ڈے میچوں میں صرف ایک بار شکست دی ہے۔ دسمبر 1996 میں ان کی واحد جیت 12 رنز سے تھی۔مچل سٹارک 250 ون ڈے وکٹیں لینے والے چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی بننے سے چھ وکٹیں دور ہیں۔
میلبرن میں سیکھا،ایڈیلیڈ میں جیتیں گے،فٹ ہوچکا ،نسیم شاہ
پاکستان کو سیریز کو زندہ رکھنے کے لیے جمعے کو دلکش ایڈیلیڈ اوول میں ایک نایاب فتح حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔امکان ہے کہ ہیزل ووڈ الیون میں شان ایبٹ کی جگہ لیں گے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنا واحد بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔نسیم کو پہلے ون ڈے میں درد کی وجہ سے میدان چھوڑنا پڑا تھا وہ دستیاب ہوں گے۔ پاکستان کو ایڈیلیڈ میں فرنٹ لائن اسپنر کھیلنے پر غور کرنا پڑ سکتا ہے۔پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔
میچ کل 8 نومبر جمعہ صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔