شارجہ۔کرک اگین رپورٹ۔ایک اور چونکادینے والا رزلٹ،افغانستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ ایک اور چونکا دینے والا رزلٹ ہے۔ بنگلہ دیش کی مضبوط ٹیم افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز ہار گئی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر سیریز ز دو ایک سے اپنے نام کی ہے۔
بنگلہ دیش نے پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر 244 رنز بنائے۔ اس میں اہم بات مہدی حسن مرزا جو کہ کپتانی کر رہے ہیں ان کے 66 رنز تھے۔ محمود اللہ بد قسمتی سے 98 رنز بنا کر رن اؤٹ ہوئے۔ دو رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ ایک موقع پر بنگلہ دیش کی چار وکٹیں 72 رنز پر گر گئی تھیں لیکن اس کے بعد جن پلیئرز کا ذکر ہوا، انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کے مجموعے کو قابل عزت 8 وکٹ پر 244 رنز تک پہنچایا۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزائی نے سات اوور میں 37 رنز دے کر چار وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ راشد خان 10 اور میں 40 دے کر ایک وکٹ لے گئے۔ محمد نبی نے بھی 10 اوورز میں صرف 37 رنز دییے اور ایک وکٹ لی۔
شارجہ،بنگلہ دیش نے افغانستان کو جکڑلیا،دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کردی
جواب میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی بھی تین وکٹیں 84 رنز پر گر گئی تھیں لیکن یہاں سے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے شاندار بیٹنگ کی اور ان کا ساتھ دیا عظمت اللہ عمرزائی نے اور 100 رنز کی شراکت بنائی ۔دونوں کی شراکت نے افغانستان کو ہدف کے قریب کر دیا ۔رحمان اللہ گرباز 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 6 رنز کر سکے تو اس کے بعد افغانستان کی ٹیم مزید مشکل میں نہیں آئی کیونکہ اوور ز کا بھی پڑے ہوئے تھے۔آخری چار اووروں میں درکار 27 رنز ان کے لیے مشکل نہیں تھے جو انہوں نے بنا لئے۔افغانستان نے ہدف10 بالیں قبل 5 وکٹ پر پورا کرکے 5 وکٹ سے جیت نام کی۔عمر زائی 70 رنزکے ساتھ ناقابل شکست تھے۔