چیمپئنز ٹرافی پر گہرے بادل،پاکستان میں شیڈول تین ملکی کپ بھی خطرے میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی پر اس وقت غیر یقینی کے بادل چھائے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کے بعد اگلی صورتحال تک یہ فرض کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہیں کرے گا۔
بھارت پاکستان کا سفر نہیں کرے گا ۔لا محالہ آئی سی سی کو تیسرا راستہ اختیار کرنا پڑے گا کہ ایونٹ تیسرے ملک جیسے جنوبی افریقہ کو منتقل کیا جائے۔ صورتحال ابھی تک کلیئر نہیں ہے۔ جیسا کہ رپورٹس ہیں۔ کرک اگین نے بھی رپورٹ دی کہ آئی سی سی ایونٹ کو بچانے، پاکستان کی ملل میزبانی کو برقرار رکھنے اور پاکستان اور بھارت میں کچھ بہتر حل نکالنے کے لیے ایک نئی تجویز تیار کر چکا ہے کہ بھارت کو ایک میچ کے لیے پاکستان جانے پر آمادہ کیا جائے۔
آئی سی سی ہنگامی میٹنگ طلب،چیمپئنز ٹرافی کیلئے نئی تجویز ،بھارت کا ایک میچ پاکستان میں
فرض کریں اگر یہ معاملہ حل نہیں ہوتا اور چیمپئنز ٹرافی باہر جاتی ہے تو پاکستان میں شیڈول تین ملکی ٹورنامنٹ پر بھی غیر یقینی کے بادل ہوں گے۔ یہ ایونٹ چیمپئنز ٹرافی سے قبل فروری کے دوسرے ہفتے میں ملتان میں شیڈیول ہے۔ اس میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمی شرکت کر رہی ہیں۔