سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کی بیٹنگ لائن دغا دے گئی،سڈنی میں چھوٹا ہدف بھی پہاڑ،آسٹریلیا ٹی20 سیریز جیت گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن دغا دے گئی یہ سوال محمد رضوان سےگزشتہ میچ میں شکست پر ہوا تھا ،وہاں انہوں نے اپنے بیٹرز کا دفاع کیا تھا لیکن آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اسٹریلیا کے خلاف صرف 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک دوسرے درجے کی بولنگ۔ جی ہاں یہ دوسرے درجے کی بولنگ تھی۔ آسٹریلیا کے ٹاپ بائولرز اس ٹیم میں نہیں ہیں۔ اس بائولنگ کے خلاف بھی رضوان الیون بری طرح لڑکھڑا گئی۔ نامی گرامی نام بابرعظم ،محمد رضوان سمیت سب ناکام ہوئے ۔عثمان خان نے ففٹی کی اننگ کھیل کر کچھ میچ کو دلچسپ بنایا لیکن جب وہ بھی آئوٹ ہوئے تو پاکستان کی وکٹیں پتوں کی طرح گرتی چلی گئیں۔آسٹریلیا نے 13 رنزکی جیت کے ساتھ 3 میچزکی ٹی 20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے اور تیسرا میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں ہوگا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان ایک بار پھر اوپنر آئے لیکن بابر اعظم 3 کرسکے،ان کے بعد صاحبزادہ فرحان 5 کرسکے۔محمد رضوان نے 26 بالز پر صرف 16 رنزکئے۔سلمان آغا صفر پر گئے۔پاکستان کے 9.3 اوورز میں 44 پر 4 آئوٹ ہوگئے،یہاں عثمان خان اورعرفان خان نے 5 ویں وکٹ پر 58 رنزکا اضافہ کیا اور اسکور 5 وکٹ پر102 کردیا۔15.1 اوورز کا کھیل ہوا تھا،یہاں پاکستان کو 29 بالز پر 46 رنز درکار تھے۔آسٹریلیا کو ایک بار پھر پیسر جانسن نے مدد دی،انہوں نے 38 بالز پر 52 رنزبنانے والے عثمان خان کی وکٹ حاصل کرلی۔پاکستان نے یہاں 5 رنز کے اندر 10 بالز میں 4 وکٹیں گنوادیں۔107 پر 8 آئوٹ تھے کہ اکیلے عرفان خان نے لاٹھی چارج کیا۔اندازا کریں کہ عباس آفریدی 4 کرسکے،باقیوں میں شاہین،نسیم اور سفیان صفر پر گئے۔پاکستان کو آخری اوور میں 15 رنزدرکار تھے لیکن آخری وکٹ تھی کہ حارث رئوف 2 کرکے رن آئوٹ ہوئے،عفان خان نیازی28 بالز پر 37 کے ساتھ ناقابل شکست تھے۔19.4 اوورز میں ٹیم 134 پر آئوٹ ہوئی اور 13 رنز سے ہارگئی۔آسٹریلیا کی جانن سے سپنسر جانسن نے 26 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ایڈم زمپا نے 2 آئوٹ کئے۔
بیٹرز کو غلط بدنام کیا جاتا ہے،رضوان شکست کے بعد دفاع میں آگئے
اس سے قبل اسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور تیز آغاز کیا۔ ان کے اوپنرز نے تین اوورز2 بالز پر 52 رنز کا آغاز دیا، لیکن یہاں پر پہلی وکٹ گرتے ہی آسٹریلیا کی لائن لگ گئی اور یہ سارا اٹیک حارث کی طرف سے تھا ۔بعد میں سفیان مقیم بھی ان کے ساتھ مل گئے اور آسٹریلیا کی وکٹیں تیزی کے ساتھ گریں۔ اس کے بعد 86 رنز تک چار 95 اپر پانچ اور 115 پر 6ت آؤٹ ہوئے تو اسکور کی رفتار مزید کم ہوگئی۔ اس کے باوجود بھی آسٹریلیا کی ٹیم پورے 20 اوورز کھیل گئی اور 9 وکٹ پر 147 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ایرون ہارڈی نے 28 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ گلین میکسوبل 21 کر گئے اوپن جیک فریزر نے 20 رنز کیے۔میتھیو شارٹ نے 17 بالز پر 32 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا ۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے چار اوورز میں 22 رنز دے کے4 وکٹیں لیں۔ عباس افریدی نے چار اووروں میں صرف 17 رنز دیے اور تین کھلاڑی آئوٹ کئے،جبکہ سفیان مقیم نے چار اووروں میں صرف 21 رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔