ممبئی ،دہلی۔کرک اگین رپورٹ
بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے ایک اور سخت جواب ،حالات مزید کلیئر
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر ایک اہم ترین بم پھینک دیا ہے۔ بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نہیں آرہی ۔بھارتی حکومت نے واضح اعلان کر دیا ہے اور اس کا آفیشل اعلان آج ہو گیا ہے۔ اس کا اطلاق اب آئی سی سی چیمپینز ٹرافی پر بھی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آرہی ۔یہ طے ہو چکا ہے اور چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔ یہ بھی طے ہو چکا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ چیمپئنز ٹرافی اب ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی اور یہ پاکستان کی کسی نہ کسی نقطے پر شکست ہوگی کہ بھارت کے میچز پاکستان سے باہر ہوں گے ۔
کرک اگین آپ کو مسلسل کئی ایام سے یہی خبر دے رہا ہے ایسے ہی ہونا چاہ رہا ہے۔