دبئی ،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوٹزی کو بھارت کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ کے دوران ایک گیند کو وائیڈ دینے کے بعد اختلاف ظاہر کرنے پر سرزنش کی گئی اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوئٹزی نے امپائر کو ایک نامناسب تبصرہ کیا۔ انہوں نے باقاعدہ سماعت سے گریز کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کی طرف سے تجویز کردہ جرمانہ قبول کر لیا۔
ادھر نیدرلینڈ کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز اور عمان کے باؤلر سفیان محمود کو بھی تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایڈورڈز نے دو الگ الگ خلاف ورزیاں کیں۔ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد اس نے پہلے اپنے بلے سے اشارہ کرکے اختلاف ظاہر کیا اور بعد میں مایوسی میں اپنا بیٹ اور دستانے میدان میں پھینکے۔ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 10% میچ فیس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اور ہالینڈ کے کپتان کے لیے دو ڈیمیرٹ پوائنٹس جاری ہوئے۔