پرتھ،کرک اگین رپورٹ ۔بھارتی کپتان جسپریت بمراہ نے پرتھ اسٹیڈیم میں پرجوش افتتاحی اسپیل میں آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیا، پہلی اننگز میں خراب بلے بازی کی کوشش کے بعدبھارتی ٹیم کو واپس لے آئے ہیں۔
نئی گیند کے ساتھ ایک جادوئی سپیل میں بمراہ نے ڈیبیو کرنے والے ناتھن میکسوینی، اوپنر عثمان خواجہ اور سپر اسٹار اسٹیو اسمتھ کو ہٹانے کے لیے ناقابل کھیل ڈیلیوریوں کا ایک مجموعہ ہوا میں ڈالا، جس نے ساتویں اوور میں میزبان ٹیم کو 19-3 کے اسکور پر چھوڑ دیا۔ 30 سالہ کھلاڑی مارنس لیبوشین کو بھی آؤٹ کرچکے ہوتے لیکن ویرات کوہلی نے دوسری سلپ پرلبوشین کا کیچ چھوڑ دیا۔
اسپیڈسٹارٹیسٹ میں صرف دوسری بار اپنے ملک کی قیادت کر رہے تھے، پھر مسلسل گیندوں میں خواجہ اور اسمتھ کو پچھاڑ دیا، یہ اسمتھ کے ٹیسٹ کیریئر کی صرف دوسری سنہرا صفر تھا، سابق آسٹریلوی کپتان کی اپنی حالیہ پانچ اننگز میں اوسطاً 10.20ہے۔ ٹریوس ہیڈ ڈیبیو کرنے والے ہرشیت رانا کا پہلا ٹیسٹ شکار بنے۔اسکور 31 نپر 4 تھا۔پھر38 کے اسکور پر مچل مارش6 رنزبناکر سلپ میں سراج کے شاندار کیچ کا شکار بنے۔بھارت کوچھٹی کامیابی 47 کے اسکور پر ہی مل گئی،جب کوہلی کیلئے پریشانی بننے والے لبوشین کو محمد سراج کی بال پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا،وہ 52 بالز پر 2 رنزکرسکے۔اس سے پہلے عثمان خواجہ 8 اور ناتھن میکسوینی 10 رنزبناسکے۔59 کے اسکور پر پیٹ کمنز3 رنزبناکر بمرا کے ہاتھوںکے ہاتھوں چلتے بنے۔
ایلکس کیری 19 اور مچل سٹارک 6 پر کھیل رہے تھے۔آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر 27 اوورز میں 7 وکٹ پر 67 رنز بنائے تھے۔ابھی بھی وہ 87 رنز پیجھے ہیں۔جسریت بمرا نے 17 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔محمد سراج نے 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بارڈر-گاواسکرسیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند نہ رہا۔ پوری ٹیم 50 اوورزبھی نہ کھیل سکی اور 49.4 اورز میں 150رمز پر ڈھیر ہو گئی۔
بھارتی اننگز کو جو صحیح درست طور پر درست سنبھالا دیا وہ رشی پنپ نے دیا، جنہوں نے 78 بالز پر 37 رنز بنائے ۔ان کے علاوہ نتیش کمار نے 59 پر 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ کے ایل راہول 26 رن بنا کر متنازعہ انداز میں آؤٹ قرار پائے۔ویرات کوہلی صرف پانچ رنز کے مہمان بنے۔ جیسی وال صفر پر گئے ۔ اس کے علاوہ کوئی بیٹرقابل ذکر پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 29 دے کر چار وکٹیں لیں۔ مچل سٹاک نے 14رنز دے کر دو، پیٹ کمنٹز نے 67 رنز دے کر دو اور مچل مارش نے 12 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلے روز 77 اوورز کا کھیل ہوا۔فاسٹ ٹریک اور پیسرز کی بولنگ کی وجہ سے سپنرز نہ آسکے۔یوں سلو اوور ریٹ رہا۔17 وکٹیں گریں۔217 رنز بنے۔