بلاوایو،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ زمبابوے،کیا پہلی بار باہمی سیریز کا نتیجہ الٹ آنے والا،ٹیم الیون۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ زمبابوے بمقابلہ پاکستان،تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعرات 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں تیسرے میچ میں آمنے سامنے ہو کر اپنی جاری ون ڈے سیریز کا فائنل کھیلیں گی۔دونوں ٹیمیں جمعرات، 28 نومبر کو سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں مصروف ہوں گی۔ سیریز کے پہلے دو میچوں میں زمبابوے نے پہلے میچ میں فتح درج کی اور پاکستان دوسرا ون ڈے جیتنے میں کامیاب رہا۔
آل راؤنڈر جہاندار خان اور فاسٹ باؤلر عباس آفریدی بلاوائیو پہنچ گئےدونوں کھلاڑیوں کو احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیاپاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرا ون ڈے کل ہوگاقومی سکواڈ نے تیسرے میچ سے قبل آج آرام کیا۔
بارش کے سبب زمبابوے نے ڈی ایل ایس پر پہلا میچ جیتا، دوسرے ون ڈے میں پاکستان کا غلبہ رہا۔ مین ان گرین نے میزبان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر واپسی کی۔ایم سوال یہ ہے کہ یہ میچ کون جیتے گا۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کی 15 ویں باہمی سیریز ہے۔پاکستان 13 جیت چکاایک برابر کھیلا۔زمبابوے کبھی نہیں جیت سکا ہے۔پاکستان کیلے ہزیمت سے بچنے کی امید رکھنی چاہیے لیکن یاد رہے کہ یہ ٹیم اکثر اوقات پھسل جاتی ہے۔
مقام کوئنز اسپورٹس کلب، بلاوایو۔تاریخ اور وقت جمعرات، نومبر 28۔وقت دوپہر ساڑھے 12 بجے پاکستان ٹائم
بلاوایو میں کوئنز اسپورٹس کلب کی سطح ایسی ہے جس سے تیز گیند بازوں کو مدد ملی ہے۔بلے بازوں کو کھیل کے ابتدائی مراحل میں ہوشیار رہنا ہوگااور اننگز کے بیک اینڈ کی طرف تیز ہونا چاہیے۔ پہلے باؤلنگ کا انتخاب ایک دانشمندانہ فیصلہ ہو سکتا ہے۔ہاکستانی کپتان سے ٹاس جیتنے کی توقع ہے۔پاکستان اور زمبابوے میں 64میچ کھیلے گئے ہیں
زمبابوے 6 میں جیتا۔پاکستان نے 55 میں فتح پائی۔
زمبابوے ٹیم۔جویلورڈ گمبی، ڈیون مائرز، شان ولیمز، کریگ ایروائن (کپتان)، برائن بینیٹ، سکندر رضا، کلائیو مڈاندے (نائب کپتان)، رچرڈ نگروا، بلیسنگ مزاربانی، فراز اکرم، ٹریور گوانڈو۔
پاکستان ٹیم صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آغا سلمان، عرفان نیازی، عامر جمال، محمد حسنین، فیصل اکرم، حارث رؤف، شاہنواز دہانی۔
صائم ایوب کی زمبابوے کیخلاف جارحیت سے پر ناقابل یقین سنچری،پاکستان نے سیریز برابر کردی
زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے صائم ایوب بہترین بلے باز ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایوب کی وجہ سے پاکستان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں جیت درج کرنے میں کامیاب ہوا۔ اوپنر نے 62 گیندوں میں 113* رنز بنائے اور پاکستان کو میچ جیتنے میں مدد کی۔زمبابوے کے خلاف آئندہ میچ میں پاکستان کے سلمان آغا بہترین پرفارمر ثابت ہو سکتے ہیں۔ سلمان دوسرے ون ڈے میں شاندار فارم میں نظر آئے جہاں انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں اور سات اوورز میں 26 رنز دیے ۔ پاکستان ان سے ایک اور اچھے مظاہرے کی امید رکھے گا۔