کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹبیٹر کیا ہوتا ہے اور عظیم بیٹر کون کہلاتا ہے۔ اسی طرح لیجنڈری پلیئرز کی فہرست میں اپنا نام کیسے درج کرایا جاتا ہے
یہ جاننا ہو تو اج کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میں دیکھ لیں، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن جو گزشتہ سیریز میں بھارت کا دورہ نہیں کر سکے تھے ان فٹ تھے۔ فٹ ہو کر واپس آئے اور آج اپنی پہلی ہی اننگز میں انہوں نے ایک شاندار باری کھیلی ۔وہ 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ان کی بدقسمتی یوں رہی کہ وہ سینچری نہیں کر سکے،ان کے علاوہ کپتان ٹام لیتھم نے 47 رنز بنائے۔گلین فلپس نے 41 رنزبنائے۔ناٹ آئوٹ ہیں۔انگلینڈ نے 35 رنز ایکسٹراز دییے،جن میں 10 وائیڈ بالز تھیں۔
نیوزی لینڈ نےپہلے روز کے خاتمہ تک 8 وکٹ پر 319 رنز بنالئے تھے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی 3 میچز کی سیریز آج سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوئی ہے۔