ڈربن،کرک اگین رپورٹ۔ڈربن ٹیسٹ،سری لنکا کا جنوبی افریقا کو پہلی اننگ میں بڑا جھٹکا،آئوٹ کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس وقت ایک اور اہم ترین سیریز جنوبی افریقہ میں جاری ہے۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے ڈربن میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم کو صرف 191 رنز پر آؤٹ کر دیا ہے۔
پروٹیز ٹیم 50 اوور بھی پورے نہ کھیل سکی اور 49.2 اوورز میں پویلین میں تھی۔ایک موقع پر اس کی 7وکٹیں 117 اور 8وکٹیں 143 اور نو وکٹیں 165 رنز پر گر گئی تھیں۔ اس میں اہم ترین کردار ادا کیا پروٹینز کپتان تیمبا باووما نے۔انہوں نے 70 رنز کیے ان کے علاوہ اخری نمبرز پر کیشیو مہاراج نے کھیلتے ہوئے 24 اور کا گیسو ربادا نے 15 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو 191 تک پہنچایا ورنہ ایک وقت پر یہ ٹیم 150 سے پہلے باہر جاتے ہوئے نظر آرہی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے 44 رنز دے کر تین وکٹیں اور لاہیرو کمارا نے بھی 70 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فرنینڈو نے دو اور س پرپت جے سوریا نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کل میچ کے پہلے روز بارش کی وجہ سے لنچ تک کا کھیل ہو سکا تھا جب جنوبی افریقہ کے 80 پر چار آؤٹ تھے اور آج دوسرے روز یہ ٹیم آؤٹ ہو گئی ہے تو جنوبی افریقہ اور سری لنکا دونوں کے لیے یہ سیریز یوں اہم ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے دونوں ہی امیدوار ہیں۔ یہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے جس کے دوسرا سیشن کا کھیل اس وقت جاری ہے ۔سری لنکا نے اپنی اننگز کی شروعات کر دی ہیں۔
ڈربن میں سری لنکا اپنی تاریخ کا چوتھا ٹیسٹ کھیل رہا ہے، یہاں کبھی نہیں ہارا وہ ایک ہی ڈرا کھیلا ہے اور دو میچ اس نے جیتے ہیں تو اس میدان میں مہمان ٹیم کا ریکارڈ بہتر ہے اور سری لنکا واحد ایشیا کی ٹیم ہے جس نے جنوبی افریقہ کو اس کے ملک میں جا کر ٹیسٹ سیریز ہرائی ہوئی ہے۔ اور یہ کارنامہ اس نے گزشتہ دورہ جنوبی افریقہ میں سرانجام دیا تھا اگر سری لنکا کی ٹیم جنوبی افریقہ کا یہ قلع فتح کر لیتی ہے تو جنوبی افریقہ تقریبا ریس سے باہر ہو جائے گا اور سری لنکا نیوزی لینڈ کے ساتھ بھارت اور اسٹریلیا کے لیے خطرہ بنیں گے۔