کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ۔پہلا ٹیسٹ،نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی بجائے اپنے پائوں منہ میں لے لئے،بروک کی 7 ویں سنچری۔ کیویز نے کل چھ کیچز گرائے، کلبیوں کی طرح فیلڈنگ کی جو ہفتے کے آخر میں ہیگلے پارک کی پچز پر بچے گرائیں گے ۔ یہاں تک کہ نیوزی لینڈ کے شائستہ ہجوم کی طرف سے حوصلہ افزائی بھی ہوئی جب کپتان ٹام لیتھم نے چھٹا، اور دن کا تیسرا، شارٹ کور پر بین اسٹوکس کا سیدھا سادھا کیچ ڈراپ کیا۔
ہیری بروک نے اپنی 7 ویں سنچری تک پہنچنے سے پہلے تین کیچز دیئے،نہ پکڑے گئے، اور پھر ایک بار پھر 106 پران کا کیچ ڈراپ ہوا، نیوزی لینڈ کی سخاوت نے بروک کو موقع دیا۔ انگلینڈ کو جور تین وکٹ پر 45 رنز،4 وکٹ پر 71 تک تھا وہ دوسرے دن کے اختتام تک 319 رنز پانچ وکٹوں پر پپہنچ گیا۔کوئی بھی ٹیم پاکستان میں ٹرپل سنچری بنانے والے سے بروک کو چار زندگیاں دیتی ہے اور سٹوکس جیسے سنگدل بہٹر کو ایک موقع ملتا ہےتو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔
اپنے صرف 22ویں ٹیسٹ میں اپنی ساتویں سنچری اسکور کرتے ہوئے، بروک نے تیز رفتاری سے 2000 رنز بنائے۔ یہ ان کی صرف 36 ویں اننگز تھی، وہی نمبر جس نے عظیم ویو رچرڈز کو 2,000 تک پہنچایا۔بین سٹوکس 37 اور ہیری بروک 132 پر ناقابل شکست ہیں۔150 واں ٹیسٹ کھیلنے والے جوئے روٹ صفر پر گئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 348 رنزبنائے تھے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یہ سیریز اہم یوں ہے کہ نیوزی لینڈ کا جیتنا ضروری ہے،ورنہ اس کے چانسز معدوم ہونگے۔