کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹ.نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ کے دوران نشریاتی ادارے کی چوری،انگلینڈ کی گرفت مضبوط
کرائسٹ چرچ کے ہیگے اوول میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے وسط میں انگلینڈ کے نشریاتی ادارے نے مبینہ طور پر اپنے کیمرے کا گیئر کھو دیا ہے۔ شبہ ہے کہ اشیاء راتوں رات چوری ہوگئیں، اور یہ واقعہ تیسرے دن (30 نومبر) کے کھیل سے پہلے منظر عام پر آیا۔
نیوزی لینڈ دنیا کی سب سے زیادہ مہمان نواز قوموں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے مشہور ہے، اور اس طرح کے واقعات تقریباً سننے میں نہیں آتے۔
ادھر ہیری بروک کے 171 اور بین سٹوکس کے 80 رنز کے ساتھ گا اٹکینسن کے 48 رنز کی اننگز نے انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اہم برتری دلادی ۔
کرائسٹ چرچ میں جاری تین میچز کے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 499 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ یہ انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 348 پر 151 رنز کی برتری ہے۔ میزبان ٹیم کی دوسری اننگز کا اغاز تباہ کن تھا ،جب 64 رنز تک اس کے تین کھلاڑی آؤٹ تھے لیکن اس کے بعد ڈیرل مچل اور کین ولیمسن دیوار بن گئے مگر کین ولیمسن 61 کرکے چلے گئے ۔ تیسرے دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 155 رنزبنالئے،یوں اس کی برتری صرف 4 رنزکی ہے اور 4 ہی وکٹیں باقی ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں فائنل تک کی کوششوں کو نیوزی لینڈ کی شکست متاثر کر سکتی ہے اور اخری سیریز میں بھارت ت میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئی فتحپر گہرا گھاؤ لگا سکتی ہے۔