چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈز میٹنگ کاوقت جانیئے،اربوں روپے خسارے کی رپورٹ تیار ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایمرجنسی میٹنگ کا وقت سامنے آگیا ہے آج پانچ دسمبر کو ہے۔ لیکن ہر کوئی جاننا چاہ رہا ہے کہ فیصلہ کب ائے گا تو سب کے لیے عرض ہے کہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ شام چار بجے ہو رہی ہے اور یہ دبئی میں ہوگی۔ ورچول میٹنگ ہے لیکن پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔ ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم نہ کیا تو بہت بڑا نقصان ہونے جا رہا ہے۔
بھارت اس ٹورنامنٹ سے نکلتا ہے تو بھارت کے نکلنے کی اس صورت میں میڈیا رائٹس کا ویلیو 90 فیصد بھارتی روپوں میں 5720 کروڑ روپے بنتا ہے وہ نقصان ہوگا ،لیکن اگر پاکستان باہر نکلتا ہے تو اس کو صرف 10 فیصد سے کمپیئر کیا گیا ہے ،بھارتی 635 کروڑ روپے بتائے گئے ہیں۔ اس سے نظر اتا ہے کہ براڈکاسٹرز بھی اب ایک راہ دکھا رہے ہیں، ویسے اگر چیمپینز ٹرافی مکمل طور پر ختم کی جائے تو اس سے جو ہ نقصان ہوگا اس کی مالیت جو بتائی گئی ہے وہ تقریبا بھارتی چھ ہزار کروڑ روپے بتائی گئی ہے کہ اس سے بھی زیادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے جو پاکستانی کرنسی میں کھربوں روپے کی رقم بنتی ہے۔چیمپینزٹرافی کے لیے آئی سی سی کو وارنگ دے چکے ہیں ۔اب آئی سی سی کی باگ دوڑ اس وقت بھارتی جیے شاہ کے ہاتھ میں ہے اور اج فیصلہ متوقع ہے۔