ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ۔دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 15 وکٹیں اڑگئی ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے اہم میچ میں میزبان ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور کھیل کے اختتام پر اس کی 5 وکٹیں صرف86 رنزپر پویلین میں تھیں۔کین ولیمسن 37 رنزبناکر آئوٹ ہوچکے ہیں۔بریڈن کراس نے 2 وکٹیں لیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،3 اہم ٹیسٹ جاری،انگلینڈ آؤٹ ،بھارت کا ٹاس ،افریقہ کا اچھا آغاز
اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی اننگ میں 55 ویں اوور میں280 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ایک موقع پر انگلینڈ کی 4 وکٹیں 43 پر باہر تھیں لیکن ہیری بروک اور اولی پوپ نے چوتھی وکٹ پر 174 رنزکی شراکت کرکے منظرنامہ ہی بدل ڈالا۔بروک کی ایک اور سنچری تھی۔وہ 123 کرکے رن آئوٹ ہوئے۔اولی پوپ نے 66 رنزبنائے۔نیتھن سمتھ نے 4 وکٹیں لیں۔انگلینڈ کی آخری 6 وکٹیں 63 رنزکے اضافہ کے ساتھ گریں۔