دبئی،کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز ٹرافی ،آئی سی سی میٹنگ کی دھماکہ خیز نیوز،اگلا اعلان
کرکٹ ہیڈ کوارٹر دبئی سے یہ اہم ترین نیوز ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والی میٹنگ فی الحال شروع نہیں ہو سکی ہے۔
معلوم ہواہے کہ آئی سی سی کو بھارت کی طرف سے ایک معقول جواب کا انتظار ہے اور جیسے ہی وہ جواب ملے گا ۔معاملات طے ہو جائیں گیں۔ کرک اگین کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اگر وہ جواب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طے شدہ فارمولے کے مطابق ہوا تو اس کے بعد میٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی اور اس کے فوری بعد فائنل اعلان کر دیے جائیں گے ۔چیمپینز ٹرافی کا شیڈول بھی جاری کیا جائے گا ۔
ایک اور ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اج شام تک اس حوالے سے بڑی خبر بریک ہو سکتی ہے۔