ڈربن،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل آج،ٹائمنگ،لائیو کوریج،پلیئنگ الیون۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کا آج (منگل) سے آغاز۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹی 20 سیریز،سابقہ 8کاریکارڈز،شیڈول،ٹائمنگ۔کرکٹ کے تازہ ترین مضامین میں سے ایک یہ ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی 20انٹرنیشنل میچز کی سیریز 10 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔یہ دونوں ممالک کی 9 ویں باہمی سیریز ہوگی۔اس سیریز کا شیڈول،ٹائمنگ اور سابقہ سیریز کا احوال پیش خدمت ہے۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹی 20 سیریز کا شیڈول
پہلا میچ،10 دسمبر ،ڈربن۔رات 9 بجے
دوسرا میچ ۔13 دسمبر،سنچورین۔رات 9 بجے
تیسرا میچ۔جوہانسبرگ۔رات 9 بجے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک 8 باہمی ٹی 20 سیریز ہو چکی ہیں۔ ان میں جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے۔ انہوں نے افریقہ نے چار ٹی20 سیریز جیتی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم 3 میں فتح حاصل کر سکی۔ ایک سیریزڈرا رہی پے۔
دونوں ممالک کے درمیان پہلی باہمی میں ٹی20 سیریز ایک میچ کی تھی.2007 کے پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ میں واحد میچ کھیلا گیا جو جنوبی افریقہ نے جیت لیا ۔دونوں ملکوں کے درمیان دوسری باہمی ٹی 20 سیریز 2010-11کے سیزن میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی۔ دو میچوں کی سیریز جنوبی افریقہ دو صفر سے جیت گیا۔ پاکستان کی ٹیم نے 2012 کے سیزن میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا اور دو میچیں کی ٹی20 سیریز ایک صفر سے جیتی ۔یہ پہلی بار ایسا ہوا کہ پاکستان پروٹیز کے خلاف بائیمی ٹی 20 سیریز جیتنے میں کامیاب رہا۔ اس کی اگلی سیریز 2013 میں متحدہ عرب امارات میں دو میچز کی کھیلی گئی جس میں جنوبی افریقہ نے میدان مار لیا ۔اسی سیزن میں پاکستان نے جنوبی افریقہ میں دو میچوں کی جو ٹی 20 سیریز کھیلی وہ ایک ایک سے برابر رہی۔ 2019 میں جنوبی افریقا ؤ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے تین میچز کی ٹی 20 سیریز کھیلی جو جنوبی افریقہ دو ایک سے جیت گیا ۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ نے پاکستان میں 2020کے سیزن میں تین میچز کی جو سیریز کھیلی۔ اس میں پاکستان دو ایک سے فتحیاب ہوا اور اب تک کی اخری ٹی 20 سیریز جنوبی افریقہ میں 2021 میں کھیلی گئی چار میچز کی ٹی20 سیریز پاکستان تین ایک سے جیتا ،تو آخری عرصے میں جو باہمی 2 سیریزکھیلی گئیں۔ ایک جنوبی افریقہ میں اور ایک پاکستان کی سرزمین پر ،دونوں میں پاکستان کامیاب ہوا ۔جنوبی افریقہ اپنے ہی ملک میں آخری بار 2018-19 کے سیزن میں تین میچز کی سیریز دو ایک سے جیتا تھا ۔ ایک سیریز ڈرا رہی ۔چار میں جنو بی افریقہ کامیاب ہوا اور تین میں پاکستان کو فتح ملی۔
اب اگر ہم یوں دیکھیں کہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کا ریکارڈ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ہی اغاز ہوا تھا2007کے سیزن میں ایک میچ کی سیریز تھی جو پاکستان ایک صفر سے ہار گیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ میں جو دوسری ٹی 20سیریز کھیلی وہ 13-2012 کے سیزن میں کھیلی وہ دو میچز کی تھی۔ پاکستان ایک صفر سے جیت گیا۔ پھر پاکستان نے جنوبی افریقہ میں 14-2013 کی جو سیریز کھیلی وہ دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے ڈرا رہی۔2018-19 میں پاکستان نے جنوبی افریقہ میں جو سیریز کھیلی وہ دو ایک سے جنوبی افریقہ جیتا اور پھر آخری بار 2021 میں پاکستان نے جنوبی افریقہ میں جو چار میچز کی سیریز کھیلی۔ پاکستان تین ایک سے جیتا تو پاکستان کا جنوبی افریقہ میں ریکارڈ اچھا ہے کیونکہ وہاں اس نے زیادہ تر فتوحات اپنے نام کی ہیں۔
دونوں ملکوں کا آخری بار مقابلہ کسی بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں ہوا تھا۔ تین نومبر 2022 کو سڈنی میں پاکستان نے بڑے اہم ترین میچ میں 33 رنز سے میدان مارا تھا ۔اس سے قبل سنچورین میں 2021 میں پاکستان تین وکٹ سے جیتا ۔یہ میچ 16 اپریل 2021 میں ہوا اور 14 اپریل 2021 کا ایک اور میچ پاکستان اسی میدان میں نو وکٹوں سے جیتا اور جنوبی افریقہ نے اسی سیریز کا ایک میچ 12 اپریل کو جوہانسبرگ میں 6وکٹ سے جیتا۔ اس سیریز کا جو پہلا میچ تھا اپریل 2021 کو پاکستان نے جو ہانسبرگ میں کھیلا تھا ۔وہ پاکستان چار وکٹ سے جیتا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2007 سے اب تک 22 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں۔ پاکستان نے 12 جیتے ہیں اور جنوبی افریقہ 10 جیت سکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی میچ ٹائییا بے نتیجہ نہیں رہا تو پاکستان کو محض دو میچوں کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے جنوبی افریقہ کے دورے کا آغاز کرے گی۔ 2019 کے بعد یہ اس کا پہلا دورہ ہے جس میں وہ تینوں فارمیٹس میں میزبان ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔دورے کا آغاز منگل کو ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بالترتیب 13 اور 14 دسمبر کو سپر اسپورٹ پارک سنچورین اور دی وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں ہوگا۔ تین ون ڈے 17، 19 اور 22 دسمبر کو ہوں گے جس کے بعد سنچورین ٹیسٹ 26 دسمبر اور کیپ ٹاؤن ٹیسٹ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان کی واپسی ہوئی ہے جنہیں زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آرام دیا گیا تھا۔ بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی بھی زمبابوے سیریز میں شرکت نہ کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوم گراؤنڈ پر فروری 2021 میں 2-1 سے جیتی تھی اور پھر اپریل 2021 میں اسی کی سرزمین پر 3-1 سے شکست دی تھی۔جنوبی افریقہ کی قیادت ریگولر کپتان ایڈن مارکرم کی جگہ ہینرک کلاسن کریں گے۔
کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم پچھلے مہینے سے مصروف ہیں اور یہ ہمارا لگاتار تیسرا بیرون ملک دورہ ہے، جس نے یونٹ کو تیاریوں کے لحاظ سے اور جلد از جلد مقامی حالات کا عادی بنا دیا ہے۔بابر، نسیم اور شاہین کی وائٹ بال اسکواڈ میں واپسی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور نوجوانوں اور تجربے کے عمدہ امتزاج کے ساتھ ہم اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو چیلنج کرنے کے منتظر ہیں۔جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز بھی بولنگ اٹیک کو سپورٹ کریں گی اور ہم زمبابوے کے خلاف آخری دورے سے جیت کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر ) ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) ۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹی 20 سیریز،سابقہ 8 کا ریکارڈز،شیڈول،ٹائمنگ
جنوبی افریقہ اسکواڈ: ہینرک کلاسن (کپتان) اوٹنیل بارٹمین، میتھیو بریزک، ڈونووان فریرا، ریزا ہینڈرکس، پیٹرک کروگر، جارج لینڈے، کےوینا مافاکا، ڈیوڈ ملر، اینریچ نوکیا، این قابا پیٹر، رائن ریکیلٹن، تبریزشمسی، اینڈیل سائملین، اور راسی وان ڈر ڈوسن۔
میچوں کا شیڈول: ( پاکستانی وقت کے مطابق ۔)
10 دسمبر – پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کنگز میڈ، ڈربن ( رات 9 بجے ) ۔
13 دسمبر – دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ سپر اسپورٹ پارک سنچورین ( رات 9 بجے )
14 دسمبر – تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ دی وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ ( رات 9 بجے )
17 دسمبر – پہلا ون ڈے بولینڈ بینک پارک، پارل۔ (شام 5 بجے )
19 دسمبر – دوسرا ون ڈے نیو لینڈز کیپ ٹاؤن (شام 5 بجے )
22 دسمبر – تیسرا ون ڈے دی وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ (شام 5 بجے)
26 دسمبر – پہلا ٹیسٹ سپر اسپورٹ پارک، سنچورین (دوپہر ایک بجے)
3 جنوری – دوسرا ٹیسٹ نیو لینڈز ، کیپ ٹاؤن ( دوپہر ایک بجے)