پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ دوسرے میچ کے دوران جب وہ اپنا اوور کرنے آئے اننگز کا 17 اوور تھا تو بیٹر کی ایک شاٹ سیدھی ان کی طرف بڑھی جو ان کی گردن کے قریب سے ان کو چھو کر گئی۔ تکلیف سے ان کی بری حالت تھی۔ انہیں فزیو کو بلانا پڑا۔ میدان سے باہر جانا پڑا ۔بعد میں ا کر اگرچہ انہوں نے اپنے چار اوورز کا کوٹا مکمل کیا لیکن وہ تکلیف میں تھے۔
پاکستان کی ٹیم چونکہ ٹی 20 سیریز ہار چکی ہے تو قریب امکان ہے کہ انہیں آخری میچ میں آرام دیا جائے گا تاکہ وہ فریش ہو کر ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔
Add A Comment